پوتن کی امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیریس کی حمایت

   

ماسکو: امریکہ اور اس کی پالیسیوں پر طنزیہ تبصرے کرنے والے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کہا ہے کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ پر کملا ہیریس کی حمایت کریں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہی امریکہ نے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے روسی صدر کو کہا تھا کہ انتخابات میں مداخلت سے گریز کریں جب کہ روس نے امریکی الزام کی تردید کی تھی۔تاہم آج امریکی بیان کے دوسرے ہی روز صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنے حامیوں سے کملا ہیریس کا ساتھ دینے کی درخواست کررہے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ اس لیے میں بھی کملا ہیریس کی حمایت کرتا ہوں۔ وہ ہر وقت مسکراتی رہتی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے۔