چینائی ٹسٹ نئی شروعات کے مترادف : کلدیپ یادو

   

چینائی۔ طویل عرصے سے ٹسٹ ٹیم سے باہر رہنے والے ہندوستان کے چائنا مین کلدیپ یادو نے کہا ہے کہ اگر وہ انگلینڈ کے خلاف چینائی میں 5 فروری سے ہونے والے پہلے ٹسٹ مقابلے میں کھیلے تو ان کے لئے یہ ایک مرتبہ پھر ڈیبیو کرنے جیسا ہوگا۔ کلدیپ طویل عرصہ سے ٹسٹ ٹیم سے باہر ہیں ۔ انہیں حال ہی اختتام ہندوستان اورآسٹریلیا ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن ایک بھی مقابلے میں وہ آخری الیون میں شامل نہیں رہے تھے ۔ کلدیپ نے آخری مرتبہ 2018-19 کے آسٹریلیائی دورے میں ٹسٹ میچ کھیلا تھا۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ فروری سے پہلا مقابلہ کھیلا جانا ہے اور کلدیپ کا خیال ہے کہ وہ اپسی کے لئے تیار ہیں اور اگر وہ اس مقابلے میں کھیلتے ہیں تو یہ ایک مرتبہ پھر سے ڈیبیو کرنے جیسا ہوگا۔