رامپور : اترپردیش کے ضلع رامپور کی ایک خصوصی عدالت نے 2016 ء ڈونگر پور بستی معاملہ میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق کابینی وزیر اعظم خان سمیت چھ ملزمین کو بری کردیا ہے ۔ اعظم خان کے جملہ 12 مقدمات میں سے چھ میں سنوائی ہوچکی ہے ۔ چار معاملات میں اعظم خان بری ہوچکے ہیں جب کہ دو میں انہیں سزا ملی ہے ۔ ایک میں 10 سال اور دوسرے میں سات سال کی سزا ہوچکی ہے۔