کانگریس کی رکن پارلیمان الکا لمبا نے بحث دوران میڈیاء کو دکھایا آئینہ

,

   

حیدرآباد میں پچھلے دنوں جو انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے ملک بھر کے لوگوں میں ایک سوال اٹھ رہا کہ حکومت ان واقعات پر دھیان دینے کے بجائے لوگوں کو بھٹکانے والے اور غیر آئینی کام کر رہی ہے۔

کل آج تک ٹی وی چینل میں حیدرآباد کے واقعے پر ہی بحث ہو رہی تھی۔

کانگریس کی رکن پارلیمان جرات مندانہ طریقہ انکے ہی اسٹوڈیو میں انہیں آئینہ دکھایا، اینکر آنجنہ اومکشب نے انہیں روکنے کی کوشش کی مگر وہ اپنی بات مکمل کرکے ہی “شیم شیم“ کہتے ہوئے بحث چھوڑ کر چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی حکومت ملزموں کو بیماری کے بہانے ہسپتال میں بھیج دیتی۔

کانگریس نے اپنے کے غلط رویوں کی وجہ سے آپ کے چینلز پر ترجمان بھیجنے بند کردیے ہیں، میں بحیثیت ایک عورت ائی ہوں، 25 سال سے سیاست میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 45% فیصد عورتوں کی عزت لٹنے والے ملزموں کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا اور عوام نے ووٹ دیا آج وہ ملک کی پارلیمنٹ ہیں۔

انہوں نے اناو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے کو بچانے کےلیے متاثرہ کا اکسیڈنٹ کروایا، مگر آج وہ لڑکی جیل میں ہے اور صاحب ہسپتال میں، چنمیانند سابق مرکزی وزیر بی جے پی کے ریپ کیا وہ بھی ہسپتال میں ہیں مگر متاثرہ جیل میں ہے۔

لعنت ہے ایسے قانون، ایسی پارٹی، ایسے اراکین پارلیمنٹ اور ایسی عوام پر جنہوں نے انکو ووٹ دے کر ہمارے سر پر بٹھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ خون کھولتا ہے مگر اصل چیز سے ہٹا دیا جا رہا ہے،۔

اس بات پر انکو اینکر نے روکا۔۔

تو وہ ”شیم ان یو آج تک“ اور شیم ان یو انجنہ کہتے ہوئے چلی گئیں۔

انہوں یہ بھی کہا میرا بھی 22 سالہ بیٹا ہے اسے میں نے تہذیب سکھائی ہے اگر وہ بھی کسی لڑکی کی طرف انکھ اٹھا کر دیکھے گا تو میں اسے سب سے پہلے سزا دوں گی۔