سری نگر: جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر شہر سری نگر کے ساتھ ساتھ شمالی اور جنوبی کشمیر میں بھی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔جمعہ کے روز شمالی اور جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے راہگیروں اور مسافروں کی تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جارہے تھے ۔جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر جنوبی اور شمالی کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنا دیا گیا ہے ۔