گرگام۔ اتوار کے روز ایک ضلع عدالت نے تین لوگوں کو عمر قید کی سزا دی جو ایک بار ڈانسر مسلسل اس کے جسم کا استحصال کرتے ہوئے اجتماعی عصمت ریز ی کی اور قتل کردیا ہے۔
مذکورہ واقعہ 23فبروری سال2016کے دوران ہریانہ کے چکر پور گاؤں کے کرایہ کے مکان میں اس وقت پیش آیاجب تین ملزمین ویپن 20‘اس کا بھائی نتیش کمار 20اور اس کا دوست مونو 24نے مذکورہ بار ڈانسر کی عصمت ریزی اور قتل کردیاتھا۔
ان لوگوں کو نعش کو مسخ کرکے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ جبکہ مذکورہ بردارن پاٹوڈی کے رہائشی ہیں اور تیسرا ملزم ہریانہ کے رائسانا گاؤں کا ساکن ہے۔
گرگام پولیس پی آراو سبھاش بوکان کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ متاثر ملزمین میں سے ایک کی دوست تھی
۔ وہ ایک نائٹ کلب میں بار ڈانسر کاکام کرتی تھی او راس کے روم کا کرایہ بھی ادا کرتی تھی۔
عدالت میں دئے گئے اقبالیہ بیان کے حوالے سے بوکان نے کہاکہ جب لڑکی کے کرایہ ادا کرنا بند کردیاتو ملزم نے اس کو راستہ سے ہٹانے کا پلان بنایا۔
جرم کی جانکاری مکان مالک تیج پال نے دی جس نے موقع پر نعش دیکھی تھی۔
تیج پال نے ویپن اور نتییش کو کمرہ کرایہ پر دیاتھا۔ جس پر پچاس ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیاگیا ہے