ہراسانی کے چارجس پر پروفیسر کو چھٹی پر بھیج دیاگیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ 

,

   

نزہت کاظمی ‘ ڈین آف فیکلٹی برائے فائن ارٹس ‘ پروفیسر محکمہ اپلائیڈ آرٹس کے ایچ او ڈی کے طور پر نگرانی کریں گے۔

نئی دہلی۔ جامیہ ملیہ اسلامیہ کے انتظامیہ نے پروفیسر حفیظ احمدایچ او ڈی اپلائیڈ آرٹس ‘ فیکلٹی آف فائن آرٹس کو ان کے خلاف طلبہ کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے شکایتوں کے پیش نظر روانہ کردیا ہے۔

ترجمان یونیورسٹی احمد عظیم نے کہاکہ ’’ یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر حفیظ احمدایچ او ڈی اپلائیڈ آرٹس ‘ فیکلٹی آف فائن آرٹس کو ہٹادیاہے وہ اب چھٹی پر ہیں‘‘ ۔نزہت کاظمی ‘ ڈین آف فیکلٹی برائے فائن ارٹس ‘ پروفیسر محکمہ اپلائیڈ آرٹس کے ایچ او ڈی کے طور پر نگرانی کریں گے۔

اس کے علاوہ تین مرد طلبہ کو بھی فوری کاروائی کے ساتھ معطل کردیا ہے کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر دو طالبات کے ساتھ جنسی بدسلوکی اور مارپیٹ کیاتھا جنھیں جمعرات کی رات کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

نیو انڈین ایکسپر یس کی خبر کے مطابق یونیورسٹی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ’’ یونیورسٹی نے پہلے ہی برہم طلبہ کو اس بات کا یقین دلایاتھا کہ ان کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔

محکمہ اپلائیڈ آرٹس میں ٹیچرس کی کمی کی بہت جلد مہمان ٹیچرس کے ذریعہ انتخابی کمیٹی پورا کرے گی۔

تمام محکمے پہلے کی طرح ہی کام کرتے رہیں گے‘‘۔

فیکلٹی آف فائن آرٹس کی جو طالبات یکم فبروری سے جس 50سالہ پروفیسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے انہوں نے احمد پر الزام لگایا ہے کہ وہ طالبات پر بے ہودہ فقرہ کستے ہیں اور غیرمتوقع ٹکسٹ مسیج بھی بھیجتے ہیں۔