ہماچل پردیش میں پرانی پنشن اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ

   

شملہ : ہماچل پردیش حکومت نے جمعہ کو موجودہ 1.36لاکھ ملازمین اور مستقبل کے ملازمین کیلئے پرانی پنشن اسکیم ( او پی ایس ) نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پنشن سے متعلق فیصلہ یہاں کابینہ کے اجلاس میں ریاستی چیف منسٹر سکھ ویندر سنگھ سکھونے کیا ۔ دریں اثناء او پی ایس کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سے مستفید ہونے والوں کو جی پی ایف کے دائرہ میں لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ ملازمین جو 15مئی 2003کے بعد اپنی خدمات سے سبکدوش ہوئے ہیں اور انہیں متوقع تاریخ سے او پی ایس دیا جائے گا ۔ قواعد میں ضروری ترامیم کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔