عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے سدھارتھ نگر بی جے پی رکن اسمبلی پر امتناع عائد کرنے کی مانگ کی تھی۔
مذکورہ الیکشن کمیشن نے متنازعہ بی جے پی رکن اسمبلی راگھویندرا سنگھ پر 24گھنٹوں کا امتنا ع عائد کردیاہے‘ جو دوماریا گنج اسمبلی حلقے سے مقابلہ کررہے ہیں۔
سنگھ نے ایک متنازعہ تقریر کی جس میں انہوں نے کہاکہ وہ ہندو جو انہیں ووٹ نہیں دیں گے ان کی رگوں میں مسلمان کا خون ہے۔
سوشیل میڈیاپر ان کی تقریر وائرل ہوگئی۔عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے سدھارتھ نگر بی جے پی رکن اسمبلی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سماج میں نفرت پھیلانے کے لئے امتناع عائد کرنے کی مانگ کی تھی۔
ریٹرنگ افیسر کے بموجب دیپک مینا نے کہاکہ پیر کے روزں صبح6بجے سے منگل کی صبح6بجے تک یہ پابندی رہے گی۔ اس دوران رگھو ویندر سنگھ کو مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مذکورہ بی جے پی رکن اسمبلی نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ یہ پابندی ان کے مخالفین کی ایک سازش ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ”دومریان گنج کے لوگ 3مارچ کے روزجب رائے دہی ہوگی‘ اسکا منھ توڑ جواب دیں گے“۔
راگھو ویندر سنگھ ہندو واہانی کے انچارج ہے یہ وہ تنظیم ہیں جس کی سربراہی اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کرتے ہیں