یو پی میں زو ،مجاہد آزادی اشفاق اللہ خان سے موسوم

   

٭ حکومت اترپردیش نے گورکھپور میں ایک زوالوجیکل گارڈن کی تعمیر کے لیے 234 کروڑ روپئے مختص کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔ اس زو کو مجاہد آزادی اشفاق اللہ خان سے موسوم کیا جائے گا۔ یہ 121 ایکڑ سے زیادہ اراضی پر محیط ہوگا۔ اس پراجیکٹ کا مقصد جنگلاتی زندگی کا تحفظ ہے۔ کابینی وزیر شریکانت شرما نے بتایا کہ اس سے گورکھپور کی بین الاقوامی سطح پر شناخت بنے گی۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے جائزہ لینے کے بعد اپنے اقتدار کے ابتدائی دنوں میں سیاحت سے متعلق ایک کتابچہ جاری کیا تھا جس میں تاج محل کو حذف کیا گیا۔ اس کے بعد اتنے برسوں میں مسلم شخصیت کے نام سے یوگی حکومت کا یہ پہلا اقدام ہے۔