آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت”برطانوی راج نے ہندوستان کے تعلیم نظام کو تباہ کردیا“۔

,

   

اتم منوہر جین اردھنا مندر عمار ت میں ایک ہمہ خصوصیات کے حامل اسپتال کے افتتاح کے موقع پر بھگوات عوام سے خطاب کررہے تھے۔


کرنال۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہاکہ ہندوستان کے تعلیمی نظام کو برطانوی حکمرانوں نے تباہ کردیا ہے اور کہاکہ ان کی ملک پر اجارہ داری سے قبل ”70فیصد“ آبادی تعلیم یافتہ تھی۔اتم منوہر جین اردھنا مندر عمار ت میں ایک ہمہ خصوصیات کے حامل اسپتال کے افتتاح کے موقع پر بھگوات عوام سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ”اسی تعلیم کی بنیاد پر ہر کوئی اپنی روزی کمانے کا راستہ تلاش کرتا او ربے روزگاری تقریبا نہ ہونے کے برابر تھی“۔

راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لیڈر نے کہاکہ ”اس وقت انگلستان میں رائج تعلیمی نظام کے مطابق ان کی شرح خواندگی 17فیصد کے قریب تھی۔ برطانوی آنے کے بعد انہوں نے ہمارے تعلیم نظام کو ہٹادیا اور مگر اس کو اپنے خود کے ملک میں نافذ کیا“۔

انہوں نے کہاکہ جب انگریزوں نے ملک پر حکومت کرنا شروع کیاتب ہندوستان میں جو تعلیمی نظام موجود تھا اس سے لوگ نہ صرف خود انحصاری بلکہ روزگارکے قابل بھی تھے اور وہ علم حاصل کرنے کاایک ذریعہ بھی تھا۔

بھگوات نے کہاکہ مگر برطانوی حکمرانوں نے اس نظام کو تباہ وبرباد کردیا۔آر ایس ایس سربراہ نے معاشرے میں سب کے لئے صحت اور تعلیم کی اہمیت پر بھی زوردیا‘ اورپرزور انداز میں کہاکہ یہ سب تک پہنچانا او رسستی ہونا چاہئے۔

انہوں نے دعوی کیاکہ ماضی میں لوگ اپنی ذمہ داری کے طور پر ان دوعنصر کو لیاکرتے تھے مگر موجود وقت میں یہ کاروبار بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھگوات نے اتم منوہر منی آشرم کے کام کی بھرپور ستائش کی۔