آر ایس ایس کا”گمراہ کن خبروں“ پر ایف ائی آر

,

   

الزام ہے کہ ملزمین نے جان بوجھ کر رپورٹ شائع کرکے آر ایس ایس کی شبہہ کو خراب کیا۔
لکھنو۔راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ اودھ پرنت پرچار پرمکھ‘ اشوک کمار دوبئے نے متعدد نیوز پیپرس اور چیانلس کے علاوہ نیوز پبلکشن کے خلاف ایودھیا کی اراضی پر 100ایکڑ پر مشتمل نیا آر ایس ایس ہیڈ کورٹرس کے متعلق رپورٹ پر ائی پی سی کی دفعہ 153اے کے تحت ایک ایف ائی آر درج کرائی ہے۔

لکھنو کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں یہ ایف ائی آر درج کرائی گئی ہے۔اپنی شکایت میں دوبئے نے الزام لگایا کہ ملزم افراد نے جان بوجھ کر 14فبروری کی اپنی ایک رپورٹ کی اشاعت کے ذریعہ آر ایس ایس کی شبہہ کو خراب کیاہے۔

اس رپورٹ کو ایک نیوز چینل نے بھی چلایا ہے۔ دوبے نے کہاکہ یہ ”غیر مصدقہ اور خیالی حقائق پر مبنی ایک شرارتی انداز میں تیار کی گئی فرضی خبر ہے اور آر ایس ایس کی طرف سے اس کے متعلق تردید جاری کی گئی ہے“۔

انہوں نے ایف ائی آر میں یہ بھی کہاکہ فرضی نیوز رپورٹس نے قارئین کو یہ خیال کرنے میں گمراہ کیاہے کہ آر ایس ایس نے ”پرم ویبھو“کا راستہ کھودیا ہے اور اب وہ ریاستی حکومت سے ساز باز میں ایودھیا میں 100ایکڑ اراضی کی غیرمنقولہ جائیداد حاصل کرنے کی لائن پر کام کررہی ہے“۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آر ایس ایس کا اپنا دفتر ساکت نیلام ایودھیا میں پچھلے کئی سالوں سے موجود ہے۔دوبے نے الزام لگایا کہ ایسا لگتا ہے ایک محرک سازش کے حصے کے طور پر‘ مکمل حقائق سے واقف ہونے کے باوجود‘ میڈیا رپورٹس کا مقصد ”فرضی خبریں شائع کرکے آر ایس ایس کی نیک نیتی اور ساکھ کو نقصان پہنچاتا تھا“۔

اسٹنٹ کمشنر آف پولیس حضرت گنج اروند کمار ورما نے کہاکہ ائی پی سی کی دفعہ 153اے اور 505کے علاوہ ائی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66کے تحت ملزمین نیوزتنظیموں‘ رپورٹرس اور ایک ایکزیکٹیو ڈائرکٹر پر ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہماری تحقیقات جاری ہے اور بہت جلد ملزمین کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے“۔