آر ایس ایس کا نازی تحریک سے تقابل کرتے ہوئے عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ہندوستان کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے

,

   

مذکور ہ پاکستان کے وزیراعظم نے مرکز پر الزام عائد کیاکہ وہ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے اشاروں پر کام کررہی ہے اور اس کاتقابل نازی سے کیا۔

نئی دہلی۔جموں کشمیر کے خصوصی موقف کی برخواستگی او رارٹیکل 370کی منسوخی کو ہندوستان کاداخلی معاملہ قراردئے جانے کے ایک روز بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز الزام عائد کیایہ ایک ”کشمیر کے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے“۔

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سے ایک میں عمران نے کہاکہ ”مذہبی صفائی کے ذریعہ کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی پہل ہے۔

سوال ہے۔ کیادنیا خاموش تماشائی بن کر رہے اور گی جیسا کیہ ہٹلر نے میونخ میں کیاتھا اس وقت خاموش رہی؟“۔

مذکورہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب حکومت نے جموں کشمیر کے خصوصی موقف کو ہٹانے کے لئے پارلیمنٹ میں بل منظو ر کروالیا اور صدراتی احکامات کے ذریعہ ریاست کو دو یونین ٹریٹریز جموں او رکشمیر کے علاوہ لداخ میں تبدیل کردیا

۔جموں اور کشمیر کے معاملے کو لے کر دو نوں ممالک ایک دوسرے کے مدمقابل اگئے ہیں۔

پاکستان نے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے نہ صرف ہندوستانی سفیر کو واپس کردیابلکہ بس اورٹرین خدمات بھی بند کرنے کا اعلان کیاہے۔

اس فیصلے کے حوالے سے داخلی امور کی وزرات نے کہاکہ ”جموں کشمیر کا مسئلہ ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے“ اس میں کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

اور کہاگیا کہ پاکستان نے ہماری سے بات کئے بغیر ہی اپنا فیصلہ صادر کردیا ہے جو قابل افسوس ہے۔