آسام میں زبردست زلزلے‘ شمال مشرقی اور بنگال بھر میں جھٹکے محسوس کئے گئے

,

   

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹس‘ بلڈنگس اور ہوٹلوں میں دراڑیں پڑی گئی ہیں۔ بعض علاقوں میں الکٹرسٹی اور گیس کی سربراہی متاثر ہوئی ہے
گوہاٹی۔ آسام میں ریکٹر اسکیل پر 6.4شدت کا زلزلے کی وجہہ سے کم از کم10لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ چہارشنبہ کے روز صبح7:51پر پہلے زلزلے محسوس کئے جانے کے بعد شمال مشرقی ریاستوں اوراس سے متصل نارتھ بنگال میں 10جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

این ایس سی کے بموجب جھٹکے بارتھ بنگال اوردیگر شمال مشرقی ریاستوں بشمول ارونا چل پردیش اور پڑوسی بھوٹان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

گوہاٹی میں آفات سماوی انتطام کے عہدیدارن کے مطابق عمارتیں‘ سڑکیں اور سونت پور‘ تیز پور‘ ناگاؤں‘ موری گاؤں اور اس سے متصل علاقوں میں عمارتیں‘ سڑکیں اور دیگر انفرسٹچکر متاثرہوا ہے۔ تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں۔

آسام ڈیزارسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی سی ای او جی ڈی ترپاٹھی نے کہاکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے مگر 10افراد دارنگ‘ کام روپ میٹرو‘ ناگاؤ او رونیت پور ضلع میں زخمی ہوئے ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹس‘ بلڈنگس اور ہوٹلوں میں دراڑیں پڑی گئی ہیں۔ بعض علاقوں میں الکٹرسٹی اور گیس کی سربراہی متاثر ہوئی ہے۔

مذکورہ این ایس سی نے کہاکہ پہلے زلزلے کے بعد 10گھنٹوں کے دورا سونیت پور‘ ناگاؤں‘ موریگاؤں‘ دارنگ‘ کام روپ‘ میٹرو اضلاعوں میں 2.9اور4.7کے دس سے زائد جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

چہار شنبہ کے روز پیش ائے آن والے 7:51صبح کے زلزلے زمین کی سطح سے 17کیلومیٹر اندر اس کا محور تھا۔

وزیراعظم نریندر مودی‘ ہوم منسٹر امیت شاہ‘ فینانس منسٹر نرملا ستیار من اور ڈی او این ای آر منسٹر جیتندر سنگھ نے آسام کے چیف منسٹر سرباندا سونوال سے بات کی اور ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔

اسی بات چیت پر مشتمل ایک ٹوئٹ بھی وزیراعظم نریندر مودی نے کیاہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی زلزلے سے متاثر ہونے والی آسام کی عوام کے ساتھ اظہار یگانگت کیا اور پارٹی قائدین سے راحت او ربچاؤ کے کاموں کے لئے آگے آنے کا استفسار کیاہے