آندھرا کے دونوجوانوں کی گوا میں موت‘ کانگریس نے کی ایس ائی ٹی سے جانچ کی مانگ

,

   

پناجی۔گوا میں اپوزیش پارٹی کانگریس نے ہفتہ کے روز سن برن فیسٹو ل کے دوران جمعہ کی رات گوا میں آندھر ا سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں ایس ائی ٹی سے جانچ کی مانگ کی ہے۔

گوا کانگریس کے ترجمان تراجانو ڈی میلو نے پناجی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ”مذکورہ دو لوگوں کی موت کے معاملے کی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں ایس ائی ٹی سے جانچ کرائی جانی چاہئے۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ گوا میں ای ڈی ایم تہوار کے موقع پر مشتبہ حالات میں نوجوانوں کی موت ہوئی ہے“۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان‘ جو آپس میں دوست تھے نارتھ گوا میں ویگاٹور ساحلی گاؤں میں تہوار کی تقریب گاہ کے باہر انتظار کرتے ہوئے کھڑے رہنے کے دوران گر پڑے تھے۔

وہیں پولیس کو شبہ ہے کہ موت کی وجہہ منشیات کا زیادہ استعمال ہوسکتا ہے‘ ہفتہ کے روز پوسٹ مارٹم کے بعد اس پر مزید وضاحت ہوگی۔

گوا کے چیف منسٹر پرمود ساونت جو متبادل ادوایات کے ایکٹ ڈاکٹر بھی ہیں نے کہا ہے کہ موت کی وجہہ قلب پر حملہ بھی ہوسکتی ہے۔

ڈی میلو نے کہاکہ ”جب پوسٹ مارٹم رپورٹ باہر نہیں ائی ہے‘ کس طرح چیف منسٹر کہہ سکتے ہیں کہ انہیں موت کی وجہہ کا علم ہے؟کیاوہ تحقیقات کو راہ دیکھانے کاکام کررہے ہیں؟۔

ریاست میں پچھلے ایک دہے میں کم سے کم چار لوگوں ریاست میں ای ڈی ایم تہوار کے موقع پر مختلف مقامات میں منشیات کے زائد استعمال کی وجہہ سے فوت ہوئے ہیں