ائی پی ایل۔آر آر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریس گیل کو جرمانہ

,

   

ابوظہبی۔کنگ الیون پنجاب کے بلے باز کریس گیل پر میاچ فیس کی 10فیصد رقم جرمانہ کی طور پر عائد کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے راجستھان رائیلز کے خلاف ابوظہبی میں جمعہ کے روز میاچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

YouTube video

کریس گیل نے بیاٹ پھینک دی
راجستھان رائیلزکے تیز گیند باز جوفرا ارچرنے ”یونیورس باس“ کریس گیل کو اس وقت آؤٹ کیاجب وہ اپنے 100رن سے محض ایک رن دور تھے۔

اؤٹ ہونے کے بعد برہمی میں گیل نے اپنے بیاٹ اٹھاکر پھینک دی تھی۔

گیل نے ائی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کو2.2جرم کے طور پر سطح اول پر تسلیم کیاہے اور جرمانہ بھی قبول کرلیاہے۔

ائی پی ایل کے بیان میں کہاگیاہے کہ ”ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سطح اول پر میاچ کے ریفری کا فیصلہ قطعی ہے“۔

جمعہ کے روز میاچ میں راجستھان نے پنجاب کو شکست دی ہے۔

راجستھان اپنے پوائنٹس کی بنیاد پر 5ویں مقام پر ہے اور اس کا اگلا میاچ اتوار کے روز کلکتہ سے ہے۔

درایں اثناء پنجاب اب بھی پلے آف کی دوڑ میں قائم ہے اور چوتھے مقام پر ہے۔

اتواریکم نومبر کے روز اس کااگلے میاچ چینائی سوپر کنگس سے ابوظہبی میں ہوگا