ابوظہبی میں مندر تعمیر کی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات کا اعلان

,

   

دبئی: وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے دورہ کے دوران امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ابوظہبی میں ایک شاندار مندرتعمیر کروائیں گے۔ اس مندر کی اراضی 13.5ایکر پر پھیلی ہوگی۔ ابوظہبی کے پرنس شیخ محمد بن زائد النہیان کی جانب سے مندر کے لئے اراضی عطیہ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ابو ظہبی میں مندر کی تعمیر کے لئے دبئی حکومت نے وزیر اعظم نریند رمودی کے دبئی کے پہلے دورہ2015ء کے دوران کی قطعیت دیدی تھی۔ اس مندر میں پوجا ہال، ایگزییبیشن ہال،بچوں او ربڑوں کیلئے اسپورٹس، فوڈ کورٹ کے علاوہ دیگر سہولتیں مہیا ہوں گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم ہندوستان 24۔25اگست کو دبئی کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔ انہیں ابوظہبی میں یواے ای زائد ایوارڈ دیا جائے گا بعد ازاں وہ بحرین کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ اس موقع پر ایک کلچرل پروگرام بھی منعقد کیا گیا ہے۔ جہاں مہا پرساد کا تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔ اور ہندو مذہبی نغمے اور کرشنا بھگوان کے بارے میں بتایا جائے گا او راس موقع پر خصوصی روشنی کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

<blockquote class=”twitter-tweet” data-lang=”en-gb”><p lang=”en” dir=”ltr”>United Arab Emirates: Prime Minister Narendra Modi arrives at Abu Dhabi. PM would be meeting the Crown Prince of Abu Dhabi, Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan to discuss bilateral, regional and international matters of mutual interest. <a href=”https://t.co/m5rW3yXkXH”>pic.twitter.com/m5rW3yXkXH</a></p>&mdash; ANI (@ANI) <a href=”https://twitter.com/ANI/status/1164957602880483331?ref_src=twsrc%5Etfw”>23 August 2019</a></blockquote>
<script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>