اترپردیش: جنم اشٹمی کے موقع پر میوزک کی آواز کم درخواست پر ایک شخص کی شدید پٹائی، ایک شخص ہلاک

,

   

ڈیوریا(اترپردیش): جنم اشٹمی کے موقع پر آواز سے میوزک لگاکر اکثریتی طبقہ کے لوگ جشن منارہے تھے اسی دوران اسی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے میوزک کرنے کے لئے کہا جس پر اس آدمی کی شدید پٹائی کردی۔ اس کی بیوی بچے اسے بچاؤ کے لئے آنے پر انہیں بھی شدید مارا پیٹا گیا جس پر اس کاایک بیٹا ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ اترپردیش ریاست کے برہاج ضلع میں پیش آیا۔ پولیس نے یہاں پر سیکشن 144نافذ کردیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی کہ یہ سیکشن 15ستمبر تک جاری رکھی جائے۔ ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برہاج ضلع کے پٹیل نگر میں ہفتہ کی شب پیش آیا۔ سپرینٹڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شری پتی مشرا نے بتایا کہ جنم کرشنا اشٹمی کے موقع پر نوجوان پٹیل نگر میں بڑی آواز سے میوزک لگاکر ناچ رہے تھے اسی دوران منولال نامی ایک شخص نے ان سے کہا کہ وہ آواز دھیمی کردیں جس پر یہ نوجوان آگ بگولہ ہوگئے اور منولال کو لاٹھیوں سے مارنے پیٹنے لگے۔“

ایس پی نے مزید بتایا کہ اسی دوران منولال کی بیوی سنجو دیوی اور اس کے دونوں بیٹے بھی اسے بچانے کے لئے آگئے۔ اشراروں نے انہیں بھی مارنا پیٹنا شروع کردیا۔“ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری وہاں پہنچ گئی اور حالات کوقابو میں کیا اور زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹرس منولال اور ایک بیٹے سمیت کو بہتر علاج کے لئے ضلعی دواخانہ منتقل کرنے کی درخواست کی۔ دوران علاج سمیت زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقہ میں بھاری تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کردیا اور ملزمین کو گرفتار کرلیا۔۔