ارونگ آباد کو اب سرکاری طور پر چھترا پتی سمبھا جی نگر کا نام دیدیا گیا

,

   

اورنگ آباد او رعثمان آباد کے ناموں کو تبدیل کرنے کی ابتدائی تجویز سابق کی ایم وی اے حکومت کے آخری کابینہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی تھی۔


ممبئی۔ ایک اہلکار نے کہاکہ مہارشٹرا میں ریونیو ڈویثرن کے اورنگ آباد اورعثمان آبادکے ناموں کی تبدیلی کاسرکاری عمل پورا ہوگیاہے جس کے بعد بالترتیب چھتر پتی شیو ا جی نگر اور دھاراشیو کے طو ر پران کو تسلیم کیاجائے گا۔

دونوں ڈوثیرنوں کے ناموں کو جو مہارشٹرا کے علاقوں میں آتے ہیں کو قطعیت دینے کے لئے مہارشٹرا حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیاتھا۔ وزرات داخلی امور نے یہ کہتے ہوئے اپنی رضامندی ظاہر کی کہ انہیں ان ناموں کی مجوزہ تبدیلیوں پر ”کوئی اعتراض نہیں“ہے‘ جس کے بعد مہارشٹرا میں ان ناموں کو تبدیل کرنے کا عمل پورا ہوا ہے۔

کئی ماہ قبل پیش کئے گئے تجاویزاوراعتراضات کاجائزہ لینے کے بعد ان تبدیلیوں کو مختلف انتظامی سطحوں بشمول ڈویثرنوں‘ دیہاتوں‘ اوراضلاعوں میں نافذکرنے کے لئے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔

اورنگ آباد او رعثمان آباد کے ناموں کو تبدیل کرنے کی ابتدائی تجویز سابق کی ایم وی اے حکومت کے آخری کابینہ اجلاس جس کی قیادت اس وقت کے چیف منسٹر اودھو ٹھاکرے نے کی تھی کے دوران پیش کی گئی تھی اور29جون 2022کو استعفیٰ سے قبل انہوں نے یہ اجلاس طلب کیاتھا۔

موجودہ یکناتھ شنڈے کی زیرقیادت حکومت نے 2022جولائی کو اورنگ آباد او رعثمان آبادی شہروں کو بالترتیب چھترا پتی سمبھا جی نگر اور دھارا شیو کے نام پر تبدیل کرنے کی کابینی منظوری دی تھی۔

اس فیصلے کی مزیدتائیداس وقت ہوئی جب مرکزی حکومت نے اس سال فبروری میں دونوں اضلاعوں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔