اعظم خان‘ بیٹا کو دوسال کی جیل

,

   

مرآد اباد۔ اترپردیش کے مرآد اباد میں ایک ایم پی ایم ایل اے خصوصی عدالت نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) سینئر لیڈر اعظم خان او ران کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو 2008کے ایک معاملے میں دوسال قید کی سزا سنائی ہے۔

تاہم ان دونوں کوبعدازاں ضمانت دیدی گئی۔ اعظم خان او ران کے بیٹے کے علاوہ دیگر سات پر چاجلیت پولیس اسٹیشن ضلع مرآد اباد میں ایک مقدمہ 29جنوری 2008کو اس وقت درج کیاگیاتھا جب ایس پی قائدین نے اعظم خان کی پولیس کی جانب سے کار کی تلاشی پر ایک احتجاجی دھرنا سڑک پر دیاتھا۔

بعدازاں پولیس نے تمام نو ملزمین بشمول ایس پی لیڈران محبو ب علی‘حاجی اکرم قریشی‘ پارس جین‘ ڈی پی یادو‘ اور اجیش یادو پر دفعات 341‘353ائی پی سی اورکریمنل لاء ترمیم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے تھے۔