امکانی لاک ڈاؤن کی قیاس آرائیوں کے دوران مارکٹ میں عوام کا ہجوم۔ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد میں کرونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے اتوار کے روز گریٹر حیدرآباد حدود میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی بات کہے جانے کے بعد سے شہر کے بازاروں میں عوام کی بھاری تعداد امڈ پڑی ہے۔

حالانکہ سرکاری طور پر لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کرنے کے متعلق کوئی اعلان اب تک نہیں نہیں کیاگیا ہے اورتوقع کی جارہی ہے کہ 2جولائی کے روز چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اپنی کابینی اجلاس کے بعد اس پر کوئی فیصلہ لیں گے۔

سیاست ڈاٹ کام کی ٹیم نے شہر کے بازاروں کے کچھ مناظر اپنے کیمروں میں قید کئے ہیں جو ہم آپ کے لئے پیش کررہے ہیں۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video