امیت شاہ کے پاس بی جے پی کو ہندوستان کی سرحدوں کے آگے تک لے جانامنصوبہ ہے۔ بپلب دیب

,

   

تریپورہ چیف منسٹر بپلب کمار دیب نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیاکہ امیت شاہ کا منصوبہ نیپال اور سری لنکا میں حکومت قائم کرنے کا ہے۔


اگرتالہ۔تریپورہ چیف منسٹر بپلب کمار دیب نے دعوی کیاہے کہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ ہندوستان کی سرحدوں کے باہر بی جے پی کو توسیع کریں گے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نیپال اور سری لنکا میں بنائیں گے۔

ہفتہ کے روز رویندر شاتا برشکی بھون میں مرکز کے بجٹ پر اظہار تشکر کے دوران انہوں نے یہ بیان دیاہے۔

چیف منسٹر بپلب کمار دیب نے پارٹی کے لئے امیت شاہ کی قیادت کی ستائش سے شروعات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”ہم ریاست کے گیسٹ ہاوز میں بات کررہے تھے جب اجئے جموال(نارتھ ایسٹ زونل سکریٹری بی جے پی) نے کہاکہ بی جے پی ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں حکومت بنائی ہے۔

اس کے جواب میں شاہ نے کہاکہ اب سری لنکا او رنیپال باقی ہے۔ ہمیں سری لنکا اور نیپال تک پارٹی کو توسیع دینا ہے اور حکومت بنانے کے لئے جیت حاصل کرنا ہے“۔

دیب نے مزیدکہاکہ امیت شاہ ہی کی وجہہ سے بی جے پی دنیاکی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بنی ہے۔

بپلب کمار دیب کے بیان پر ردعمل پیش کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی نے ٹوئٹ کیاکہ”چیف منسٹر مذاق کررہے ہیں؟ یا طنز یہ انداز میں بول رہے ہیں؟وہ سنجیدہ نہیں ہوسکتے۔

تریپورہ چیف منسٹر کی سنجیدگی او رسالمیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔تریپورہ کے کانگریس قائدین نے تاہم دیب او رامیت شاہ پر جواب وار کرتے ہوئے انہیں ”سامراجی“ نظریات کو پھیلنے کا مورد الزام جس کی ہندوستان نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔