بھوپال: مدھیہ پردیش کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر موہن یادو نے اندور کے گورنمنٹ لاء کالج میں بد نظمی کے معاملہ میں سات رکنی انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ کمیٹی معاملہ کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اس کمیٹی میں ڈاکٹر مدھورا پرساد ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن بھوپال، ڈاکٹر کرن سلوجا انچارج ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن اندور، ڈاکٹر انوپ کمار ویاس پرنسپل شری اٹل بہاری واجپائی گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج اندور، ڈاکٹر کمبھل کھنڈیلوال پروفیسر شری اٹل بہاری واجپائی گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج اندور، ڈاکٹر آر سی دکشت پروفیسر گورنمنٹ ہولکر آٹونومس سائنس کالج اندور اور ڈاکٹر سنجے کمار جین پروفیسر گورنمنٹ بابولال گوڑ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھوپال شامل ہیں۔کمیٹی کو سختی کے ساتھ تمام معاملات کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی کا احتمال نہ رہے۔