اونناؤ کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد تمام کی نظرین سی بی ائی پر

,

   

تحقیقات کرنے والے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہے ہیں جس میں ٹرک کی حمل ونقل اورعصمت ریزی کی متاثر کی کار سے ٹکر کی جانچ کی جاسکے

نئی دہلی۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی ایک ٹیم جمعرات کے روز اترپردیش کے رائے بریلی میں ٹول پلازہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس ٹرک کی حمل ونقل کی جانچ کررہی ہے

جس کی ٹکر اتوار کے روز اس کار سے ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے رکن اسمبلی کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کاشکار خاتون سفر کررہی تھی۔

وکیل کے ساتھ مذکورہ عورت اس تصادم میں شدید طور پر زخمی ہوگئی ہیں جبکہ اس کے دوانٹیاں موقع پر اس حادثے میں ہلال ہوگئی اور یہ واقعہ گھر والوں کی جانب سے رکن اسمبلی سے انہیں جان سے مارنے کے خطرات کے پیش نظر سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست کے کچھ ہفتوں بعد پیش آیاہے۔

واقعہ کے بعد پیدا شدہ وبال کی وجہہ سے مرکز اس معاملے کی جانچ سی بی ائی کے سپرد کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

مذکورہ ٹیم جس نے چہارشنبہ کے روز اسی کے ساتھ رائے بریلی کا بھی دورہ کیاتھا پانچ لوگوں کے فون تفصیلات کی بھی جانچ کررہی ہے جس میں ٹرک کے مالک او ر ڈرائیور اشیش کمار‘ دیویندر کشور پال بھی شامل ہیں تاکہ سینگر سے ان کے مشتبہ تعلقات کی جانچ کرسکے۔

متاثرہ کے گھر والوں سے ملاقات کے لئے سی بی ائی کی ایک اور ٹیم لکھنو اسپتال پہنچی ہے۔

سی بی ائی کے ایک افیسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ایجنسی فوٹیج کی جانچ کررہی ہے تاکہ کمار او رپال کی جانب ٹرک کی حمل ونقل کے متعلق دئے گئے بیان کی سچائی کاپتہ چلاسکے۔

ایک او رافیسر جو سی بی ائی سے وابستہ ہے نے کہاکہ پانچ لوگوں کے کال ریکارڈس ایجنسی کے حوالے کردئے ہیں تاکہ حادثے کے پس پردہ مبینہ مجرمانہ سازش کا پتہ چلاسکے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی جانچ میں اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ متاثر کی کار سے ٹکر کے بعد ڈرائیور او ر کلینر موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مقام واقعہ سے دو کیلومیٹر ایک دھابہ پر پہنچنے کے بعد ڈرائیور نے اپنے ملازم کو فون کیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ کمار نے ایک دھابے پر کام کرنے والے ملازم کے سل فون کا استعمال کیاتھا