اویسی نے مسلمانوں سے کہا’سیاسی سکیولرزم میں نہ پھنسیں‘۔

,

   

ممبئی۔ ک ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور لوک سبھا ایم پی اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کو سیاسی سکیولرزم کے جھانسے میں نہ پھنسنے کا مشورہ دیاہے۔

ترنگا یاترا کے دوران یہاں ممبئی میں ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ”میں ہندوستان کے مسلمانوں سے پوچھنا چاہتاہوں کہ ہمیں سکیولرزم سے کیاحاصل ہوا ہے؟کیاہمیں سکیولرزم سے تحفظات ملے ہیں؟جن لوگوں نے مسجد کو شہید کیاانہیں سزا ملی ہے؟۔ کسی کو کچھ نہیں ملا۔ میرا یقین ائینی سکیولرزم میں ہے سیاسی سکیولرزم میں نہیں ہے۔

میں تمام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ سیاسی سکیولرزم کے جھانسے میں نہ ائیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ریاست کی تفصیلات بتاتے ہیں کہ مہارشٹرا میں گریجویٹ مسلمان 4.9فیصد ہیں۔

میڈل اسکول میں 13فیصد مسلمان ہی زیر تعلیم ہیں۔مہارشٹرا میں 83فیصد مسلمان زمین سے محروم ہیں“۔

انہوں نے شیو سینا اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناا اور کہاکہ اگر حکومت مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرتی ہے تو مسلمان بچوں کو تعلیم حاصل ہوسکتی تھی۔