اچھے دنو ں میں آپ کا استقبال ہے۔ نیوز کلک کا شاندار ویڈیو

,

   

ہندوستان کو پانچ ٹریلین کی معیشت بنانے کا اعلان کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر یہ الزام لگایاجارہا ہے کہ بی جے پی کی واشنگ مشین میں جن لیڈران کی صفائی ہوتی ہے ان پر سے بدعنوانی کے تمام الزامات ہٹادئے جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر ترنمول کانگریس سے نکال کر بی جے پی میں شامل ہونے والے مغربی بنگال کے لیڈر مکل رائے ہو یاپھر کرناٹک کے چیف منسٹر یدیوراپا انہیں بی جے پی کی واشنگ مشین میں ڈال کر

بی جے پی نامی واشنگ پاؤڈر سے دھونے کے بعد صاف او رشفاف لیڈر قراردیاجارہا ہے

جبکہ سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کو سی بی ائی گرفتار کرنے کے لئے ہر دیوار پھلانگنے کو تیار ہے۔

نیوز کلک کے اس ویڈیو میں ان دعوؤں کے علاوہ یہ بھی دیکھایاگیا ہے کہ جنوبی دہلی میں روی داس مندر کو منہدم کرنے کا واقعہ پیش آنا کے بعد دہلی کی سڑکوں پر کس طرح نیلے سمندر کا سیلاب امنڈ پڑا تھا۔

اور دلتوں نے کہاکہ حکومت رام مندر تعمیربنانا چاہتی ہے مگر روی داس مندر کو محض اس لئے مہندم کردیاگیا کیونکہ یہاں پر دلت پوجاکرتے ہیں

ویڈیوضروردیکھیں

YouTube video