اکاش وجئے ورگیا کی ضمانت پررہائی‘ بی جے پی نے منایاجشن

,

   

جیل سے رہائی کے بعد حامیوں نے کثرت کے ساتھ گلپوشی اور میٹھائی تقسیم کی‘ جس کے فوری بعد کانگریس اس کو بات کا الزام عائد کرنے کا موقع مل گیا کہ بی جے پی”غندہ گردی“ کو فروغ دے رہی ہے

بھوپال۔جے پی رکن اسمبلی آکاش وجئے ورگیا کو چار دن قبل کیمرہ پر ایک مجالس مقامی کے عہدیدار کے ساتھ کرکٹ بیاٹ سے مارپیٹ کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا‘

جو اتوار کی صبح ضمانت پر جیل کے باہر ائے جس کا شاندار استقبال کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ انہیں جیل کا تجربہ”کافی اچھا“لگا۔

آکاش جو پارٹی کے بنگال میں سرگرم رول ادا کرنے والے کیلاش وجئے ورگیا کے بیٹے ہیں کو جیل سے رہائی کے بعد حامیوں نے کثرت کے ساتھ گلپوشی اور میٹھائی تقسیم کی‘

جس کے فوری بعد کانگریس اس کو بات کا الزام عائد کرنے کا موقع مل گیا کہ بی جے پی”غندہ گردی“ کو فروغ دے رہی ہے۔

ہفتہ کے روز جس آکاش کو بھوپال کی عدالت نے ضمانت دی تھی وہ 34سالہ آکاش نے کہاکہ ”میں پہلی مرتبہ جیل گیاتھا‘ مگر تجربہ اچھا رہا۔

جیل میں میرا وقت اچھا گذرا۔ تاہم رہائی پر بھی مجھے خوشی ہوئی ہے“۔

کانگریس کے ریاستی ترجمان نیلب شکلا نے کہاکہ ”ایک سرکاری ملازم کے ساتھ مارپیٹ کرنے پر وجئے ورگیا نے چار راتیں جیل میں گذاری ہیں۔

جس کا بی جے پی نے استقبال کرتے ہوئے غنڈہ گردی کو ہوا دینے کا پیغام دیاہے“۔

بی جے پی کے ریاستی ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ”آکاش کو عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد‘ نوجوانوں کا ان کے تئیں محبت اور رحجان کا یہ اثر تھا“۔

چہارشنبہ کے روز مجالس مقامی کی جانب سے اندور میں انہدامی کاروائی کے دوران آکاش کو بلے کا استعمال کرتے ہوئے فوٹیج میں دیکھا گیاتھا۔

آکاش کو انہدامی کاروائی کی مخالفت میں کرکٹ بیاٹ سے ایک میونسپل افیسر دھرمیندر سنگھ کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے کیمرہ میں دیکھا گیاتھا۔

اتوار کے روز انہوں نے کہاکہ ”مجھے محسوس ہوا کہ میں اس وقت درست تھا۔ میں نے یہ سونچ سمجھ کر کیاہے۔ اس کے لئے مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے“۔

انہو ں نے مزید کہاکہ ”مستقبل میں گاندھیائی طریقہ اپنانے کی میں کوشش کروں گا“۔

کانگریس نے آکاش کی رہائی کے موقع پر جشن منانے کے دوران مشتبہ بی جے پی حامی کی جانب سے مبینہ طور پر ہوائی فائرینگ کرنے پر ایک مجرمانہ مقدمہ درج کرنے کی مانگ کی ہے۔

مذکورہ بی جے پی نے کہاکہ نہ تو پارٹی اورنہ ہی پارٹی کااس سے کوئی تعلق ہے۔سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہونے والے ویڈیو میں کئی لوگوں کو باچے کی دھن پر رقص کرتے ہوئے

دیکھا جاسکتا ہے جو بی جے پی کے یونٹ دفتر سے متصل کمرشیل عمارت کے واقعہ آکاش کے دفتر کے روبرو اور اسی دوران ایک فرد کو ہوا میں پانچ مرتبہ فائیرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم ایک پولیس افیسر نے کہاکہ مذکورہ ویڈیو ایسا نہیں لگتا کہ اتوار کے روز لیاگیاہے