ایس آر کے کی فلم ’پٹھان‘کا ”سناتھن سنسکرتی‘‘ کی توہین پر بائیکاٹ کریں۔ بی جے پی کارکنان

,

   

ایم پی ہوم منسٹر نے فلم کے لباس اور مناظر کو ”فحش او رقابل اعتراض“ قراردیا ہے
پریاگ راج۔ مدھیہ پردیش ہوم منسٹر نرتم مشرا کے بعد اب بی جے پی کے اترپردیش میں کارکنوں نے ’سناتھن سنسکرتی‘ کی توہین پر شاہ رخ اور دپیکا پدکوان کی فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کی مانگ کی ہے۔

بی جے پی لیڈر راجیش کیسروانی نے کہاکہ ”فلم کے ایک گانے میں بھگوا رنگ کے ساتھ فحاشی کی گئی ہے اور یہ ہندوسماج اور سناتھن تہذیب کی ایک توہین ہے۔ لہذا ہم اپنی تشویش ظاہر کررہے ہیں“۔

YouTube video

مذکورہ بی جے پی قائدین نے ریاستی حکومت سے اتر پردیش میں فلم پر فوری اثر کے ساتھ امتناع عائد کرنے اور میکرس کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ایم پی ہوم منسٹر نے فلم کے لباس اور مناظر کو ”فحش او رقابل اعتراض“ قراردیا ہے۔

مشرا نے ’تکڑے تکڑے گینگ) کی حمایتی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ”اداکارہ دپیکا پدکون کا لباس انتہائی قابل اعتراض ہے اور گیت گندی ذہنیت کے ساتھ فلمایاگیاہے۔

فلم کا مناظر اور لباس تبدیل ہونے چاہئے‘ یا پھر ہم مدھیہ پردیش میں اس کی اسکریننگ پر ایل فیصلہ لیں گے“۔

قابل غور یہ ہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گویند سنگھ نے بھی اس گانے کے لباس پراعتراض جتایاہے۔ سنگھ نے کہاکہ ”گانے کے مناظر اور کپڑے انتہائی قابل اعتراض ہیں۔ اس طرح کی چیزیں ہندوستانی تہذیب میں قابل قبول نہیں ہیں“۔