ایم این ایس نے مانگی معافی‘ کارکن کو خاتون دوکاندار کے ساتھ مارپیٹ پر کیا برطرف

,

   

انہوں نے کہاکہ پارٹی نے اس پر سخت نوٹ لیا اور ارگیالی کو برطرف کیا اور واقعہ کی پارٹی کی جانب سے جانچ کے بعد مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ممبئی۔مہارشٹرا نو نرمان سینا(ایم این ایس) نے جمعہ کے روزاپنے ساوتھ ممبئی اپ ویبھاگ چیف ونود راگیالی کو عورت کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی کرتے ہوئے ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد پیش ائے ہنگامہ کے پیش نظر برطرف کردیاہے۔

سینئر ایم این ایس لیڈر نند گاؤں کرنے کہاکہ واقعہ کا ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ’دہل گئے“ ہیں اور کہاکہ ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے ہمیشہ خواتین کے احترام کی وکالت کرتے ہیں۔

شام میں جاری کردہ ایک بیان میں نند گاؤں کر نے کہاکہ ”اس طرح کے سخت ہدایتوں کے باوجود ایسا واقعہ پیش آیاہے او رمیں ایم این ایس کی طرف سے معافی مانگتاہوں“۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی نے اس پر سخت نوٹ لیا اور ارگیالی کو برطرف کیا اور واقعہ کی پارٹی کی جانب سے جانچ کے بعد مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔چونکہ دینے والے اس واقعہ جس میں ارگیالی کو ایک خاتون دوکاندار پرکاش دیوی کے ساتھ مارپیٹ‘ بدسلوکی‘ دھکا دیتے‘ گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے‘ سیاسی حلقوں میں شدید ناراضگی او ربرہمی کا سبب بنا ہے۔

شیو سینا لیڈران جیسے ڈاکٹر منیش کیانڈے‘ او رسابق میئر کشور پنڈنیکر‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ترجمان مہیش تپسی‘ مہارشٹرا اسٹیٹ کونسل برائے خواتین روپالی چاکانکر اوردیگر نے ایم این ایس پر شدید برہمی کااظہار کیا اور حملہ آوروں پر سخت پولیس کاروائی کی مانگ کے علاوہ ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے سے معافی کی بھی مانگ کی ہے۔

اس واقعہ پر 28اگست کے روز ایک ناقابل ادراک شکایت درک کرتے ہوئے مذکورہ ناگ پاڑہ پولیس نے آخر کار ایک شکایت درج کی اور ارگیالی‘ ستیش لاڈ اور راجو ارگیالی جو گرفتار کرلیااور مزید تحقیقات ہنوز جاری ہے۔