ایم پی۔آتش گیر مادہ 2مساجد اور 1درگاہ پر پھینکنے پر 7گرفتار

,

   

مذکورہ ڈی سی پی نے کہاکہ ”واقعہ پر مشتمل سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ ملزمین نے مذکورہ مقام پر پٹرول بم کا بھی استعمال کیاہے“


اندور۔پولیس کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش کے اندور میں دو مساجد او رایک درگارہ پر پیرکے روزمبینہ طور پر آتش گیر مادہ پھینکنے کے معاملے میں چھ افراد بشمول ایک عورت کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ادتیہ مشرا نے رپورٹرس کو بتایاکہ ملزمین کی شناخت 18سالہ لکی جڈیلا‘22سالہ جیتندر کھٹکر‘ 23سالہ ایوش واگھ‘ 22سالہ نیان جادم‘19سالہ ستیم ماتھی‘ اور 18سالہ خوشی چیتنی کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 5جگست لہ روز مالہار گنج پولیس اسٹیشن علاقے میں ایک درگاہ اور دو مساجد پر آتش گیر مادہ پھینکنے کے ضمن میں جو گرفتار کئے گئے ہیں ان میں سے ایک اور فرد کی عمر کی جانچ کی جارہی ہے۔

ڈی سی پی نے کہاکہ ایک ملزم جس کا نام جگدل ہے وہ ایک روڈی شٹر ہے اور کے خلاف تین جرائم پر مشتمل معاملات درے ہیں جس میں ایک قتل بھی شامل ہے۔

مشرا نے کہاکہ ”ملزمین کی آپس میں دوستی شہر کے بھنو ر خانہ علاقہ میں ایک ہوٹل میں ہوئی اور ان میں سے دورشتہ دار ہیں۔آتش گیر مادہ پھینکنے کے پس پردہ کوئی سازش ہے یاشرارت اس کا پتہ لگایاجارہا ہے۔ تفصیلی تفتیش جار ی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ائی پی سی کی دفعات 295اے اور 153اے کے تحت ملزمین پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔مذکورہ ڈی سی پی نے کہاکہ ”واقعہ پر مشتمل سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ ملزمین نے مذکورہ مقام پر پٹرول بم کا بھی استعمال کیاہے“۔

انہوں نے جانکاری دی کہ ایف ائی آر میں اس لئے دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات بھی شامل کئے جائیں گے۔