ایکزٹ پول کی پیشکش میں این ڈی اے کی جیت پر اپوزیشن کو شکایت

,

   

نئی دہلی۔اپوزیشن جماعتوں نے ایکزٹ پول میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کو واضح اکثریت سے جیت کی پیش قیاسی پر اعتراض جتاتے ہوئے اس کو ”من گھڑت“ اور ”دھوکہ“ قراردیا اور زمینی حقیقت سے بعید قراردیا مگر برسراقتدار پارٹی نے اس کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ نتیجہ ایکزٹ پول کے قریب ہوگا۔

اتوار کے روز نکالے گئے ایکزٹ پول میں وزیراعظم کے طور پر نریندر مودی کو ووسری معیاد دی گئی ہے اور این ڈی اے کو ایک ایکزٹ پول میں تین سو سیٹیو ں جبکہ دوسر ے ایکز ٹ پول میں 272لوک سبھا سیٹو ں پر این ڈی اے کی جیت بتائی گئی ہے۔

ایکزٹ پول پر بحث کے دوران مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ یہ ”قطعی فیصلہ‘’نہیں ہے مگر انہوں نے بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا اشارہ دیا۔

ناگپور میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ”ایکزٹ پول قطعی فیصلہ نہیں ہے مگر بڑے پیمانے پر جو نتیجے ائیں گے جوایکز ٹ پول کے نتیجوں پر ضرور اثر انداز ہونگے“۔

سات مرحلوں کی رائے دہی کی گنتی 23مئی کو مقرر ہے۔

فینانس منسٹر ارون جیٹلی نے کہاکہ مختلف ایکزٹ پول جوسامنے ائے ہیں اس سے مماثل فیصلے بھی منظرعام پر ائیں گے۔۔

کیرالا کے چیف منسٹر پینارائے وجین نے کہاکہ ”قیاس کی بنیاد پر لگائے جانے والا قیاس“ پر ردعمل کی ضرورت نہیں ہے۔

یوروپ سے واپسی کے فوری بعد ترویننتھاپورم ائیر پورٹ پر میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہاکہ کیرالا میں سی پی ائی ایم کے زیر قیادت لفٹ ڈیموکرٹیک فرنٹ(ایل ڈی ایف) کا بہترین مظاہرہ رہے گا۔ ایکز ٹ پول میں کیرالا میں لفٹ کا خراب مظاہرہ پیش کیاگیا ہے۔

آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ایکزٹ پول زمینی حقیقت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ نتائج اس کے برعکس ہوں گے۔

اے ائی اے ڈی ایم کے کے علاوہ ٹی ایم سی‘ اور کرناٹک کے جنتا دل (ایس) کے لیڈر او رچیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے ایکزٹ پول کو مسترد کرتے ہوئے اس کو زمینی حقیقت سے دور کہا۔