ای لرننگ کے ذریعہ یواے ای میں گھر سے اسکول کی شروعات

,

   

دوبئی۔کمیرے کے نظارے سے”پیشہ وارانہ“ پس منظر کے ساتھ اتوار کی صبح متحدہ عرب امارات نے ٹیچرس اور طلبہ کے لئے عصری کلاسیس کے ساتھ دن کی شروعات کی ہے

۔امارات میں 8مارچ کے بعد سے کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر کیمپس بند ہونے کے بعد پہلی مرتبہ سینکڑوں ہزاروں طلبہ شاندار لباس زیب تن کئے بڑے آرام کے ساتھ کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھ ہوئے نظر ائے ہیں۔

کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کی وجہہ سے یواے ای بھر میں تعلیمی اداروں کی شروعات ای لرننگ سے ہوئی‘ اس کو اسکولوں کے دوبارہ کھلنے تک فاصلاتی تعلیم بھی کہاجارہا ہے۔

والدین اور بچے اور نوجوان لوگ ریموٹ لرننگ اور راست اسباق کے بیچنے کے ساتھ انتظار کرتے ہوئے اور سرگرمیوں کی ہدایتوں کے لئے تیار ہیں۔پڑھائی کے لئے ٹیچرس گھر پر بیٹھ کر کام کرنے کے لئے گوگل ٹولس کا استعمال کررہی ہیں۔

ای لرننگ پیراڈس کے دوران ٹیچرس طلبہ سے ببات چیت کے دوران نگرانی کررہی ہیں۔

ان لائن کلاسیس کی شروعات سے قبل ہی ٹیچرس نے آف لائن میٹریل اور پہلے سے ریکارڈ کردہ ویڈیو پیش کئے ہیں۔ یہاں پر کچھ تکنیکی مسائل سامنے ائے ہیں مگرکسی بڑے مسلئے کی جانکاری نہیں ہے