ای ڈی معاملے میں مہارشٹرا کے سابق ہوم منسٹر انل دیشمکھ کو ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

,

   

مذکورہ ای ڈی نے دعوی کیاتھا کہ دیشمکھ اپنے اونچے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ممبئی میں مختلف بارس اورریسٹورنٹس سے 4.7کروڑ روپئے اکٹھا کئے تھے۔


ممبئی۔ منگل کے روز ممبئی ہائی کورٹ نے مہارشٹرا کے سابق ہوم منسٹر انل دیشمکھ کو مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت دیدی ہے۔ جسٹس این جے جامعدار نے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو این سپی لیڈر کی درخواست ضمانت پر جوکہ چھ ماہ سے زیر التواء ہے کی سنوائی کرنے اور اس پرفیصلہ سنانے کا حکم دیاتھا۔

ان کے وکیل وکرم چترویدی اور انکت نگم نے اپنی بحث میں استدلال کیاتھا کہان کی عمر72‘ صحت اور ان کے کسی بھی مجرمانہ ماضی کی ریکارڈ نہیں ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ضمانت دینی چاہئے۔

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انل سنگھ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پیش ہوئے تھے اس درخواست کی مخالفت میں کہاکہ دیشمکھ کو کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس کا جیل میں علاج نہیں کیاجاسکتا ہے۔ ای ڈی نے 2021نومبر میں دیشمکھ کو گرفتار کیاتھا جو فی الحال جیل میں ہیں۔

ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے سبب سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) کی جانب سے بدعنوانی کا ایک مقدمہ درج کرنے کے بعد ای ڈی نے ان پر مقدمہ درج کیاتھا۔

مذکورہ ای ڈی نے دعوی کیاتھا کہ دیشمکھ اپنے اونچے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ممبئی میں مختلف بارس اورریسٹورنٹس سے 4.7کروڑ روپئے اکٹھا کئے تھے۔

ان کا الزام ہے کہ مذکورہ غیر قانونی طریقے سے حاصل کردہ رقم ناگپور نژاد شری سائی شاکشان سنستھا کے ذریعہ جمع کئی گئی ہے جو ایک تعلیمی ٹرسٹ ہے جس کی نگرانی انل دیشمکھ کے گھر والے کرتے ہیں۔