اے اے پی کی پائل پٹیل سورت کی سب سے کم عمر کارپوریٹر بنیں

,

   

گاندھی نگر۔ سورت کے وارڈ16سے منتخب ہونے والی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی کم عمر 22سالہ کارپوریٹر پائل پٹل کا احساس ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ اقتدار میں ہیں یا اپوزیشن میں کیونکہ وہ عوامی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

پٹیل پیشہ سے ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں منگل کے روز سورت میونسپل کارپوریشن(ایس ایم سی) انتخابات میں اپنے بھاری اکثریت سے جیت پر کافی خوش ہیں۔

ویسٹ علاقے کے وارڈ نمبر16سے اپنی حریف بی جے پی کی کومل بین پٹیل اور ممتا بین پٹیل کے خلاف 12,000ووٹوں کی اکثریت سے جیت حاصل کرنے والی پائل نے جملہ 23,000 ووٹ لئے ہیں۔

پائل نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ ”اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ مجھے جیت کا یقین تھا مگر اتنی اکثریت سے نہیں‘ بالخصوص اس وقت جب میرا مقابلہ موجودہ کارپوریٹر سے ہے“


بی کام کے سال آخر کی اسٹوڈنٹ
پائل بی کام آخری سال کی امریلی سے اسٹوڈنٹ ہیں‘ وہ ایک اداکارہ ہیں جس نے گجراتی فلم ”تیری میری دوستی“ میں اداکاری کی ہے۔

وہ پچاس سے زائد فلموں میں بھی دیکھائی گئی ہیں‘ ان میں سے کچھ گجراتی ہٹس ریمکس جیسے ”میار ما ماناڈو ناتھی منٹو“۔

پائل نے مزیدکہاکہ ”پچھلے چھ ماہ سے میں اپنے وارڈ کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں ہوں‘ اور شخصی طور پر میں میرے وارڈ کے تمام لوگوں کو جانتی ہوں‘ ہمارے پاس کئی مسائل جیسے تنگ سڑکیں‘ کھلے گڈر س‘ کوئی سرکاری اسکول نہیں وغیرہ شامل ہیں۔ کھلے نالوں کے متعلق کچھ کرنا میری پہلی ترجیحات میں شامل رہے گا“۔


اے اے پی نے 27سیٹوں پر جیت حاصل کی
پہلی مرتبہ گجرات میں بلدی انتخابات میں مقابلہ کرتے ہوئے اے اے پی نے ایس ایم سی کے 120سیٹوں میں 27سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

وہیں بی جے پی نے ماباقی 93سیٹوں پرجیت حاصل کی جبکہ کانگریس ایک سیٹ پر بھی جیت حاصل کرنے سے قاصر رہی ہے۔

پائل نے مزیدکہاکہ ”میں نہیں سمجھتی کہ اس بات کا کوئی اثر پڑے گا آیا میں برسراقتدار پارٹی کی ہوں یا اپوزیشن سے میرا تعلق ہے۔

میرا کامل یقین اس بات پر ہے کہ اگر کوئی عوام کی خدمت کرنا چاہتے اگر وہ اپوزیشن سے بھی ہے تو وہ تبدیلی لاسکتا ہے“۔

ایس ایم سی وارڈس میں جیت حاصل کرنے کے بعد گجرات میں داخلے کے ساتھ اے اے پی چیف او ردہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے سورت میں جمعہ کے روز رائے دہندوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ایک روڈ شو کریں گے۔