بحران میں ایک ساتھ۔ ہندوستان میں کویڈ معاملات میں اضافہ کے پیش نظر پاکستانی نٹیزنس کا اظہار یگانگت

,

   

مزید برآں پاکستانی نٹیزنس نے اپنے وزیر اعظم عمران خان پر زوردیا ہے کہ وباء کے خلاف مقابلے کے لئے درکار سربراہی کی فراہمی کے ذریعہ ہندوستان کی مدد کریں۔جمعہ کے روز سے ہیش ٹیگ پاکستان اسٹانڈس ویتھ انڈیا اور انڈیا نیڈس آکسیجن پاکستان کے ٹوئٹر فیڈ پر ٹرینڈ کررہا ہے


حیدرآباد۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میں ہروقت کشیدگی رہتی ہے اور وہ ایک دوسرے کے مقدمقابل دیکھائی دیتے ہیں مگر مشکل وقت میں پڑوسی ملک نے مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا اور امید کی روشنی بکھیری ہے۔

کویڈ 19کی دوسری لہر نے ملک میں قہر برپا کیاہے اور ملک آکسیجن‘ ونٹیلیٹرس‘ اسپتالوں میں بیڈس اور ایسے کئی چیزوں کی قلت سے فی الحال دوچار ہے۔ اب اس مشکل وقت میں پاکستان کی ایدھی فاونڈیشن نے مدد کے لئے ہاتھ بڑھانے کی پیشکش کی ہے۔

بہت بڑے انسانیت نواز عبدالستار ایدھی کے قائد کردہ مذکورہ فاونڈیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب لکھ کرکہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ہندوستان کو کویڈ19کے خلاف لڑائی میں درکار ضروری چیزیں ہندوستان روانہ کرنا چاہتے ہیں

مزید برآں پاکستانی نٹیزنس نے اپنے وزیر اعظم عمران خان پر زوردیا ہے کہ وباء کے خلاف مقابلے کے لئے درکار سربراہی کی فراہمی کے ذریعہ ہندوستان کی مدد کریں۔جمعہ کے روز سے ہیش ٹیگ پاکستان اسٹانڈس ویتھ انڈیا اور انڈیا نیڈس آکسیجن پاکستان کے ٹوئٹر فیڈ پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

ہفتہ کے روز عمران خان نے ہندوستانی عوام کے ساتھ اظہار یگانگت کیاہے۔خان نے ٹوئٹ کیاکہ”میں اپنا اظہار یگانگت ہندوستان کی عوام کے ساتھ کرنا چاہتاہوں کیونکہ وہ کویڈ19کی خطرناک لہر سے لڑرہے ہیں۔

ہمارے پڑوس او ردنیا بھر میں جو لو گ بھی اس وباء سے بیمار ہوئے ہیں ان کی تیزی کے ساتھ صحت یابی کے لئے ہماری نیک تمنائیں او ردعائیں ہیں“

نہ صرف عمران خان بلکہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنی حمایت پیش کی ہے۔قریشی نے ٹوئٹ کیاکہ”موجودہ کویڈ 19لہر کے پیش نظر ہم ہندوستان کی عوام کے ساتھ اپنی بھرپو ر حمایت کا اظہار کرتے ہیں‘ جس نے ہمارے علاقے کو شدید نقصان پہنچایاہے۔

پاکستانی عوا م کی طرف سے میں ہندوستان میں متاثرین خاندانوں سے دل گہرائیوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں پیش کرتاہوں“۔

اس خوشگوار لمحے پر ہندوستان کا شائستہ ردعمل

https://twitter.com/Drkhinda2/status/1385865045649747969?s=20

ہفتہ کے روز ہندوستان میں کویڈ19کے معاملات 3,46,786تک پہنچ گئے ہیں جو پچھلے سال رونما ہونے والے وباء کے اب تک ایک دن میں متاثر ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں ملک کے اندر2642نئے اموات درج کئے گئے ہیں۔

مذکورہ بڑھتی تعداد ملک کے ہیلتھ کیر نظام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ درایں اثناء سوشیل میڈیا پر ایمبولنس‘ میڈیسن او راچانک ششمان گھاٹ و قبرستانوں میں جگہ کی قلت پر مشتمل مدد کے پیغامات کی بھرمار دیکھی گئی ہے