برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو کرونا وائرس جانچ میں مثبت پایاگیا۔ویڈیو

,

   

لندن۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جمعہ کے روز اعلان کیاہے کہ سی او وی ائی ڈی19کی جانچ مثبت پائے جانے کے بعد وہ خود سے ائسولیٹ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ”پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اور کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد میرے اندرکچھ معمولی اثرات نمودار ہوئے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”میں خود سے ائسولیٹ ہوگیاہوں‘ مگر میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وائرس سے مقابلے کے لئے حکومت کی ذمہ داریاں نبھاؤں گا“

مملکت برطانیہ میں اب تک 11658معاملات درج ہوئے ہیں جس میں 578کی موت ہوئے ہیں۔ جبکہ140کے قریب لوگوں کی صحت میں بہتری لائی گئی ہے