بنگال نے ہندوستان کو بچالیاہے۔ ممتا کی شاندار جیت

,

   

کلکتہ۔اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو شاندار جیت سے ہمکنا ر کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اتوار کے روز کہاکہ اپنی رائے کے ذریعہ مغربی بنگال نے ہندوستان کو ”بچالیا“ہے۔

بنرجی نے کہاکہ کویڈ19وباء سے نمٹنا ان کے ترجیحات میں ہے‘ پارٹی قائدین سے کوئی بھی جیت کی ریالی منظم نے کرنے کا استفسار کیا ہے۔

تقریباً دوماہ کے بعد اپنے پیروں پر کھڑا ہوکر پریس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ ”یہ بنگال کی عوام کی جیت ہے‘ جمہوریت کی جیت ہے۔

بنگال نے ہندوستان کوبچا لیاہے۔ بے شمار رکاوٹوں‘ مذکورہ مرکز‘ اس ک مشنری‘ اس کے ایجنسیوں سے مقابلہ کے بعد یہ جیت ملی ہے۔ اس جیت نے انسانیت کو بچایا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”اب بہتر ہے۔ میں نے چند دن قبل آپ کو بتایاتھا کہ میں روبصحت ہورہی ہوں او رپلاسٹر نکالوں گی“۔ نندی گرام میں دورے کے موقع پر 10مارچ کو پیش آنے والے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہو ں نے یہ بات کہی‘ جس کی وجہہ سے انہیں اپنی انتخابی مہم وہیل چیر پر چلانا پڑا تھا۔

انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کودہراتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ ریاست کی عوام کو ان کی حکومت مفت میں ٹیکہ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ”میں مرکزی حکومت پر زوردیتی ہوں کہ وہ ہر ہندوستانی کو مفت میں ٹیکہ فراہم کرے۔ ملک کی 140کروڑ عوا م کوٹیکہ دینے کے لئے 30000کروڑ کا سرمایہ درکار ہے۔

اگر مرکز میرے مطالبے کو نہیں مانتی ہے تو میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاجی دھرنا کروں گی“۔ بنرجی نے کہاکہ ان کی پارٹی کی شاندار کامیابی کے باوجود بڑ ے پیمانے پر کوئی حلف برداری تقریب منعقد نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ”اب میری ترجیحات میں کویڈ19وباء سے نمٹنا ہے۔ یہ وقت جیت کا جشن منانے کا نہیں ہے۔

جب یہ وباء ختم ہوجائے گی‘ کلکتہ کے برگیڈ پریڈگروانڈ پر ایک بڑی ریالی منعقد کی جائے گی“۔مذکورہ چیف منسٹر نے انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی پارٹی کے ساتھ برا سلوک کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

بی جے پی طنز کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ جب وزیر اعظم نریندر مودی اور ہوم منسٹر امیت شاہ ”ڈبل انجن“ حکومت کی بات کررہے تھے‘ ان کی پارٹی نے انتخابات میں دوہری سنچری ماری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میرا نشانہ2021میں 221تھا۔ میں اس کے قریب تک پہنچ گئی اور میں بنگال کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں“۔انہوں نے الزام لگایاہے کہ نندی گرام میں کچھ”بدعنوانی“ ہوئی ہے اور زوردیا کہ وہ اس کے خلاف عدالت تک جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ”بنگال میں بڑی کامیابی ملی ہے مگر میں بندی گرا م کی عوام کے فیصلہ کا احترام کرتی ہوں۔ نندی گرا م کی عوام کا فیصلہ چھوڑ دیتے ہیں۔ جو کچھ ان کا فیصلہ ہوگا وہ میرے لئے قبول ہوگا“۔

بنرجی نے کہاکہ”مگر میں یہ بھی محسوس کرتی ہو کہ یہاں پر کچھ غلط ہوا ہے کیونکہ میری جیت کی خبر ائی وہ تبدیل ہوگئی۔ پھر سنا کہ نتیجہ بدل دیاگیاہے۔ اس مسلئے پر میں بعد میں عدالت جاؤں گی“