بڑھتی عدم رودادی پر سونیا گاندھی کی شدید تنقید

,

   

ہماری تاریخ اور معاشرہ پر ایک برگزیدہ سونچ کو جھوٹ اور غیر سائنسی نظریہ کے ساتھ مسلط کیاجارہا ہے
نئی دہلی۔ کانگریس کی صدر سونیاگاندھی نے جمعرات کے روز کہاکہ ہندوستان میں عدم روداری بڑھتی جارہا ہے اورہماری تاریخ اور معاشرہ پر ایک برگزیدہ سونچ کو جھوٹ اور غیر سائنسی نظریہ کے ساتھ مسلط کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”آج ہم عدم روداری‘ بڑھتا تشدد دیکھ رہے ہیں۔

ہماری تاریخ اور معاشرہ پر ایک برگزیدہ سونچ کو جھوٹ اور غیر سائنسی نظریہ کے ساتھ مسلط کیاجارہا ہے۔

یہ سب ہمارے ملک کی لیبرل‘ سکیولر اور جمہوری بنیادوں کی توہین ہے“۔

سونیا گاندھی نے کہاکہ بنیادی مفروضوں جس کی بنیاد پر ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد اور آزادی کے بعد اس سے متاثر ہونے والے باتوں پر اب سوال کئے جارہے ہیں۔

وہ یہاں پر اندرا گاندھی نیشنل انٹگریشن ایوارڈ جو 1970کے دہے میں قائم چپکو مومنٹ کے بانی ہے چاندنی پرساد بھٹ کو پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھی‘

مذکورہ تحریک کامقصد درختوں اور جنگلات کی حفاظت کرنا تھا۔قبل ازیں سونیا نے یاد کرتے ہوئے کہاتھا کہ سابق وزیراعظم انجہانی اندرا گاندھی جس کی برسی جمعرات کے روز ہوئی کے کئی جنون میں سے ایک قومی یکجہتی تھا۔

انہوں نے کہاکہ ”مگر آج کی برسراقتدار تنصیبات جیسا نہیں‘ انہوں نے اتحاد کویکسانیت کے ساتھ کبھی نہیں جوڑا۔ اس کے برعکس وہ ہندوستان کے مختلف تنوع سے وقاف تھیں اور اس پر انہیں فخر تھا“۔

سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی بھی تقریب میں کانگریس کے دیگر قائدین کے ہمراہ موجود تھے۔ سنگھ نے اپنے خطاب میں آرٹی ائی ایکٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔