بیٹے نے جب باپ کا نام پوچھا‘ عورت نے دو لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی‘27سال قبل ہوئی تھی عصمت ریزی

,

   

مذکورہ ایس پی نے کہاکہ واقعہ جب پیش آیاتھا اس وقت متاثرہ کی عمر12سال کی تھی
شاہجہاں پور۔دولوگوں کے ہاتھوں 12سال کی عمر میں 27سال قبل متعدد مرتبہ عصمت ریزی شکار ہونے والی مذکورہ متاثرہ جو ایک ماں بن گئی تھی‘ اب عدالت کے احکامات پر اس وقت دولوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرایا ہے جب بیٹے نے اپنے والد کے نام کے متعلق معلومات حاصل کئے تھے۔

سپریڈنٹ آف پولیس (سٹی) سنجے کمار نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ مذکورہ متاثرہ 27سال قبل اپنی بہن اور بہنوائی کے ساتھ رہتی تھی۔ ایک مقامی نکی حسن جب وہ گھر میں اکیلی تھی داخل ہوا اور اس کی عصمت لوٹی تھی۔

عورت کی شکایت پر درج ایک مقدمہ کی پولیس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کمار نے کہاکہ ملز م کے بعد اس کے چھوٹے بھائی گڈو نے بھی عصمت ریزی کی۔

مذکورہ متاثرہ کا الزام ہے کہ دونوں ملزمین نے متعدد مرتبہ اس کی عصمت لوٹی ہے۔مذکورہ ایس پی نے کہاکہ واقعہ جب پیش آیاتھا اس وقت متاثرہ کی عمر12سال کی تھی۔

شکایت کے مطابق وہ 13سال کی عمر میں حاملہ ہوگئی اور 1994میں ایک لڑکے کو جنم دیا۔

نومولو کو متاثرہ کے آبائی گاؤں اودھم پور سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کو جس کا مکان شاہ آباد پولیس اسٹیشن حدود میں آتا ہے حوالے کردیاگیا‘وہیں لڑکی رام پور منتقل ہوگئی کیونکہ اس کے بہنوائی کا تبادلہ ہوگیاتھا۔

مذکورہ ایس پی نے کہاکہ متاثرہ کے بہنوائی نے غازی پور ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے شادی کرادی ہے‘ مگر 10سال بعد اس شخص کو جب پتہ چلاکہ لڑکی کی عصمت ریزی کی گئی تھی تو اس نے عورت کوچھوڑ دیا او روہ ادھم پور واپس لوٹ گئی۔

درایں اثناء جب لڑکا بڑا ہوا تو اس نے اپنی ماں او رباپ کے متعلق جانکاری حاصل کی تو اس کو ماں کے نام کے متعلق معلومات حاصل ہوئے۔

ایس پی نے کہاکہ لڑکے کی متاثرہ سے ملاقات ہوئی اور اس واقعہ کے متعلق جانکاری ملی‘ انہوں نے مزیدکہاکہ جمعہ کی شام متاثرہ کی شکایت پر صدر بازار پولیس اسٹیشن میں دو ملزمین کے خلاف اجتماعی عصمت ریزی کا ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔

کمار نے کہاکہ پولیس جانچ کررہی ہے او رلڑکے کا ڈی این اے کرایاجائے گا۔

پولیس کی جانب سے شکایت لینے سے انکا ر پراس عورت نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا