بی ایس پی نے سابق اراکین اسمبلی کو پارٹی سے باہرکیا‘ تمام کی ایس پی میں شمولیت متوقع

,

   

لکھنو۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہے رام پرساد کو مخالف پارٹی سرگرمیوں کے حوالے سے باہر کا راستہ دیکھا دیا۔پارٹی نے مزید تین سابق اراکین اسمبلی جن کا تعلق بستی سے ہے راجندر چودھری‘ دودھ رام اور جیتندر کمار کو ہفتہ کے روز پارٹی سے نکال دیا ہے۔

بستی کے ضلع صدر سنجے دھوسیا نے کہاکہ یہ لیڈران پارٹی کی مخالف سرگرمیوں میں کئی ماہ سے ملوث ہیں اور کئی بار انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی۔ذرائع نے کہاکہ برطرف لیڈران اب سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

رام پرساد چودھری جو کہ ایک سابق رکن پارلیمنٹ او رمایاوتی حکومت میں منسٹر رہے ہیں نے رپورٹرس سے کہاکہ انہوں نے اب تک اس سلسلہ میں کچھ سونچا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ”میں نہیں جانتا کہ پارٹی صدر مایاوتی مجھ سے کیو ں ناراض ہیں۔

ہفتہ کے روز میں نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا تھا مگر اس کے فوری بعد مجھے پارٹی سے نکالنے کی نوٹس جاری کردی گئی۔

میں سیاست کرتارہوں گا مگر کس پارٹی میں شامل ہوں گے اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیاہے“۔

مذکورہ سابق ایم پی بستی کے مشہور کورمی لیڈر ہیں موسم کی تبدیلی میں اثر رکھنے والے کے طور پر انہیں دیکھا جاتا ہے۔حالیہ دنوں میں بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی اور سابق وزیر فینانس کے کے گوتم نے بھی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی