بی جے پی‘ آر ایس ایس جہاں بھی جاتے ہیں وہاں پر نفرت کو بڑھاوا دے رہے ہیں‘ راہول گاندھی

,

   

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روز بی جے پی اور آر ایس ایس کونشانے پر لے کر کہاک جہاں بھی وہ جاتے ہیں نفرت کی آگ بھڑکاتے ہیں


دارجلنگ:مغربی بنگال میں پانچویں دور کی رائے دہی کے پیش نظر کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ جہاں پر بھی جاتے ہیں لوگوں میں نفرت کو بڑھاوا دینا شروع کردیتے ہیں۔

مغربی بنگال کے دراجلنگ میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ ”آسام کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ا ن کی تاریخ اور تہذیب پر حملہ کیاگیاہے۔

تاملناڈو اور بنگال میں بھی وہی صورتحال ہے۔ جہاں کہیں پر بھی بی جے پی اور آر ایس ایس جاتے ہیں‘ نفرت بھڑکانا شروع کردیتے ہیں“۔

ملک میں کویڈ19وباء پر بد انتظامیہ کے حوالے سے مذکورہ کانگریس لیڈر نے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ اس وزیراعظم نے لوگوں سے کہاتھا کہ ”تھالی“ بجائیں اور پریشان لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے فلاش لائیٹس جلائیں“۔

گاندھی نے کہاکہ ”نریندر مودی نے کہاکہ بھائیو‘ بہنو‘ تھالی بجاؤ اور کرونا چلا جائے گا۔ انہوں نے گھنٹی بجاؤ کہا۔ اس کے بعد انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ اپنے موبائیل فونس نکالیں اور اس کے فلاش لائٹس جلائیں۔

یہ شخص ہندوستان کا وزیراعظم ہے۔ مزدوروں کی مدد کرنے کے بجائے انہوں نے رنگ بیلس بجانے کا استقسار کیا“۔

مذکورہ کانگریس نے یہ بھی کہاکہ فبروری2020میں میڈیا نے ان کا اس وقت کیسا ”مذاق اڑایا“ تھا جب وہ اپنی پارٹی کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے ملک میں کویڈ19کے داخلے سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنے کا مشورہ دیاتھا۔

دی وائناڈ ایم پی نے کہاکہ”پچھلے سال فبروری میں تمام کانگریس قاء اور میں اجتماعی طور پر وزیراعظم سے کہاتھا کہ کویڈ 19کا اثر ہندوستان پر پڑنے والا ہے۔ آپ معیشت‘ مہاجر مزدورں اور چھوٹی صعنت کو بچانے کی تیاری شروع کرلیں۔

مگر ذرائع ابلاغ نے میرا مذاق آڑایا او رکہاکہ میں لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کررہاہوں“۔ ریاست میں پہلے چار دور کی رائے دہی ہوگئی ہے۔ پانچویں دور کی رائے دہی 17اپریل کو مقرر ہے۔ ووٹوں کی گنتی 2مئی کو ہوگی