بی جے پی حامیوں کی دوکانوں کا بائیکاٹ کریں‘ ایس پی رکن اسمبلی کابیان

,

   

شاملی پولیس کی جانب سے ناہید حسن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری
ضلع انتظامیہ کے مطابق‘ ونڈرس پہلے علاقے میں گھومنے کی اجازت تھی‘ تاکہ وہ اپنے سامان کی فروخت کرسکیں۔

عہدیداروں نے کہاکہ ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہونے کی وجہہ سے انہیں ایک مقرر مقام پر چلے جانے کے لئے کہاگیا‘ جس کے اراضی کا تعین بھی کیاگیا۔

شاملی۔ مغربی اترپردیش کے ضلع شاملی کی پولیس مبینہ طورپر لوگوں سے بی جے پی حامیوں کی دوکانوں کا ”بائیکاٹ“ کرنے کی اپیل کے ذریعہ مذہبی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے لئے سماجی وادی پارٹی کے کیرانا سے رکن اسمبلی ناہید حسن کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے والے ایک ویڈیو میں حسن نے لوگوں سے اپیل کی ہے۔ اس ویڈیو میں حسن کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے”کچھ بی جے پی کے لوگ سازشیں کررہے ہیں‘ وہ لوگوں کو زبردستی ایک مخصوص مقام پر اسٹال لگانے کے لئے مجبور کررہے ہیں۔

کون خریدے گا(مبینہ طور پر لوگوں سے مقامی مارکٹ کے باہر دوکانیں لگانے کے لئے کہاگیاہے) ان کا سامان؟۔

ان کاکام چھین لیاگیاہے۔ میں کیرانا کے لوگوں سے درخواست کرتاہوں کہ وہ بی جے پی حامیوں کی دوکانوں کا بائیکاٹ کریں۔یہ کچھ دنوں کے لئے تکلیف دہ رہے گا مگر انہیں بہت جلد احساس ہوجائے گا“۔

شاملی ایس پی اجئے کمار پانڈے نے کہاکہ پولیس نے کہاکہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔پانڈے نے کہاکہ ”آخر میں انہوں نے کہاکہ ’پھیلادو‘ جس کا مطلب ہے کہ وہ ویڈیو کو وائیرل کرنا چاہتے ہیں

۔ نظم ونسق میں اگر کوئی گڑ بڑ ہوتی ہے تو ہم رکن اسمبلی کے خلا ف ایف ائی آر درج کرنے کی پہل شروع کردیں گے“۔

پی ٹی ائی کے بموجب حسن نے کہاکہ یہ ان کا ہی پیغام تھا۔ انہوں نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ”موافق بی جے پی دوکانداروں کی جانب سے دو نوں طبقے کے چھوٹی کاروباریوں کو پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے‘ جو چاہتے ہیں کہ اپنے روایتی مارکٹ مقام سے چھوٹے کاروباریوں کو نکال باہر کریں

۔ یہاں پر ہم(مسلمان) زیادہ ہے اور تم ہم سے پیسے کمارہے ہو۔ یہ میری ذاتی رائے ہے“۔ضلع انتظامیہ کے مطابق‘ ونڈرس پہلے علاقے میں گھومنے کی اجازت تھی‘ تاکہ وہ اپنے سامان کی فروخت کرسکیں۔

عہدیداروں نے کہاکہ ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہونے کی وجہہ سے انہیں ایک مقرر مقام پر چلے جانے کے لئے کہاگیا‘ جس کے اراضی کا تعین بھی کیاگیا۔ضلع مجسٹریٹ اکھیلیش سنگھ نے کہاکہ ”اراضی پر یہاں غیر قانونی قبضہ تھا‘ جس کی بعد میں جانچ کی گئی۔

دوکانداروں سے منظم انداز میں فروخت کرنے کو کہاگیاہے۔ حالانکہ ونڈرس کا تعلق تمام طبقات سے ہے‘ ناہید حسن کہہ رہے ہیں کہ ایک مخصوص طبقے کے ساتھ امتیاز برتا جارہا ہے جوکہ غیرضروری بات ہے“