بے قصور نوجوانوں کی رہائی کے لیے جمعیت علماء ہند کی کوششیں تیز۔

,

   

ہجومی تشدد کے خلاف جلسے کے انعقاد اور واپس لوٹ رہے مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد بےقصور مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف جمعیت علماء ہند کے ایک وفد نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی ۔جمعیت علماء ہند کے قومی سیکریٹری حکیم الدین قاسمی نے اے ڈی جی اور ایس ایس پی میرٹھ سے ملاقات کرکے بےقصور مسلم نوجوانوں کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا ۔

میرٹھ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے حکیم الدین قاسمی نے بتایا کی جیل میں بند مسلم نوجوانوں کی قانونی مدد کرنے کے سلسلے میں جمعیت قانونی چارہ جوئی کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعیت علماء ہند کے لیگل سیل کی جانب سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیاجارہاہے اور بہت جلد پولیس کی جانب سے کی گئی غلطیوں کی نشاندہی کرکے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

http://urdu.news18.com/news/uncategorized/jamiat-ul-ulema-hind-will-fight-legal-battle-for-the-arrested-muslim-youth-in-meerut-mgb-274936.html