تحدیدات کے اوپر امریکہ کے خلاف ایران نے کیا مقدمہ دائر

,

   

تہران۔ایران کے صدراتی معاون برائے قانونی امور لیلا جونائیڈی نے کہاکہ ایران نے انٹرنیشنل کورٹ برائے جسٹس میں ایران پر عائد امریکی تحدیدات کی وجہہ سے کویڈ19عالمی وباء سے مقابلے میں ایران کو درپیش مشکلات کے اثرات پر مشتمل ایک مقدمہ امریکہ کے خلاف دائر کیاگیاہے

اقدام’غیرانسانی‘

تہران ٹائمز ڈیلی نے جونائیڈی کے حوالے سے کہاکہ ایران کے خلاف امریکہ کے مذکورہ عائد تحدیدات کویڈ19عالمی وباء کے وقت میں انسانی حقوق کے خلاف”غیر انسانی“ اقدام کا اشارہ کرتے ہیں۔

راجدھانی تہران میں ایک پاسٹیور ادارے کے دورے کے دوران مذکورہ عہدیدار نے یہ تبصرہ کیاہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے نیوکلیئر معاہدے سے واشنگٹن کو جے سی پی او اے کے طور پر پہچانے جانے والے اس معاہدے سے باہر کرلیاتھا‘ مئی 2018میں ایران کے خلاف دوبارہ سخت تحدیدات عائد کردئے تھے