ترکی اورشام میں زلزلے سے ہونے والے زلزلے میں جانی نقصان پر راہول گاندھی”غمزدہ“۔

,

   

وزیراعظم مودی نے بھی زلزلے میں جانی نقصان پر تعزیت پیش کی ہے
نئی دہلی۔کانگریس ایم پی راہول گاندھی نے ترکی میں زلزلے کی وجہہ سے ہونے والے جانی اورمالی نقصان پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا او ر عالمی کمیونٹی سے متاثرہ علاقے میں ”فوری راحت“ کو یقینی بنانے کے لئے ایک ساتھ آنے پر زوردیاہے۔

ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے مذکورہ وائناڈ رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ”ترکی او رسیریا میں ہولناک زلزلے کی وجہہ سے حیران کن جانوں کے نقصان کی خبروں سے گہرا رنج وغم ہوا ہے۔ عالمی کمیونٹی کو علاقے میں فوری راحت کو یقینی بنانے کے لئے ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔

میری خیالات ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے پیاروں کوکھویا ہے“۔پارٹی صدر ملکاراجن کھڑگی نے نے بھی ترکی او راس کے قریب کے علاقوں میں زلزلے کی وجہہ سے پیش آنے والے بھاری مالی او رجانی نقصان پر ”گہرے رنج وغم“ کااظہار کیا۔

درایں اثناء دن میں وزیراعظم مودی نے بھی زلزلے میں جانی نقصان پر تعزیت پیش کی ہے۔وزیراعظم مودی کرناٹک کے بنگلورو میں انرجی وویک 2023سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے پہلے ہی ترکی کی زلزلے سے متاثرہ عوام کو تمام امکانی امداد فراہم کی ہے۔

ملک کے نائب صدر فواد اکوتے کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے نے خبر دی ہے کہ ترکی میں کم ازکم1762لوگ مارے گئے ہیں اور 1200سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اوکتے کے بموجب ترکی کے 10شہروں مں ی1700سے زائد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔