تلنگانہ کے 10اضلاع میں کورونا کے صفرکیسیس

   

حیدرآباد : 18اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا کے کیسیس میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26,676 کورونا کے ٹسٹ کئے گئے جس میں 122 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے اور ریاست کے 10 اضلاع میں کورونا کا ایک بھی پازیٹیو کیس درج نہیں ہوا ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 55 کورونا کے مثبت کیس درج ہوئے ، ماباقی اضلاع میں 10 سے کم مثبت کیسیس درج ہوئے ۔ ریاست میں ابھی تک 2,70,22,157 کورونا کے ٹسٹ کرائے گئے ۔ 6.68 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔ 3,938 افراد فوت ہوئے ۔ ن