جامعہ طلبہ کے ساتھ اظہاریگانگت کے لئے جے این یو کے گروپ نے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر تک پانچ سو مظاہرین پر مشتمل جلوس نکالا

,

   

طلبہ کے ہاتھوں میں مہاتماگاندھی او ربی آر امبیڈکر کے پوسٹرس تھے‘ پولیس ہیڈکوارٹرس کے باہر اکٹھا ہوئے اور وکاس مارگ کی سڑک جام کردی اور نعرے لگارہے تھے‘

جس میں ”دہلی پولیس جامعہ چھوڑو“ اور ”جامعہ‘ ہم تمہارے ساتھ ہیں“ او راسی کے ساتھ مخالف حکومت نعرے بھی اس میں شامل رہے۔

اس کے علاوہ انہو ں نے پولیس ہیڈکوارٹرس کے سائن بورڈ کے ساتھ بھی توڑ پھوڑ کی۔

نئی دہلی۔ جامعلہ ملیہ اسلامیہ اور جواہرلال نہرویونیورسٹی (جے این یو) کے پانچ سو سے زائد طلبہ اتوار کی رات ائی ٹی او پر پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر اکٹھا ہوئے‘ تاکہ دن کے اوقات میں جامعہ کیمپس میں طلبہ کے ساتھ پولیس کی مبینہ مارپیٹ کے خلاف احتجاج کرسکیں‘

جامعہ کے طلبہ اور پولیس کے درمیان تصادم اس وقت پیش آیاتھا جب مذکورہ طلبہ سی اے اے کے خلاف میں مظاہرے کررہے تھے

طلبہ کے ہاتھوں میں مہاتماگاندھی او ربی آر امبیڈکر کے پوسٹرس تھے‘ پولیس ہیڈکوارٹرس کے باہر اکٹھا ہوئے اور وکاس مارگ کی سڑک جام کردی اور نعرے لگارہے تھے‘

جس میں ”دہلی پولیس جامعہ چھوڑو“ اور ”جامعہ‘ ہم تمہارے ساتھ ہیں“ او راسی کے ساتھ مخالف حکومت نعرے بھی اس میں شامل رہے۔ اس کے علاوہ انہو ں نے پولیس ہیڈکوارٹرس کے سائن بورڈ کے ساتھ بھی توڑ پھوڑ کی۔

جامعہ کے ایک ڈاکٹریٹ طالب علم25سالہ کمار جان نے کہا کہ پولیس کا تشدد طلبہ کے ساتھ باعث شرم رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا جو واقعہ پیش آیاہے اس میں مقامی لوگ ہیں طلبہ اس میں شامل نہیں ہیں۔ ایک روز قبل(ہفتہ کے دن) ہم نے تشدد سے پاک احتجاج کیمپس کے اندر کیا۔

گیٹ کے پاس ہمارے ائی ڈی کارڈ س کی بھی جانچ کی گئی تھی“۔ جامعہ میں ماسک کمیونکشن کی تعلیم حاصل کررہی سرجان چاؤلہ نے کہاکہ یہ پولیس ریڈنگ روم اور واشن روموں میں داخل ہوئی اور طلبہ کی پیٹائی کی۔

انہو ں نے کہاکہ ”پولیس نے ہاتھ اوپر اٹھاکر کیمپس کے باہر طلبہ کوپریڈ کرائی“۔جے این یومیں سنٹر برائے تعلیم تاریخ کے ایک طالب علم سورابھی نے کہاکہ”کم سے کم دو سو طلبہ جے این یو سے یہاں پر ائے ہیں۔

ہم پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فوری جامعہ کیمپس خالی کرے۔یہ قابل قبول نہیں ہے۔طلبہ کے خلاف تشدد قابل قبول نہیں ہے“۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر اور راجیہ سبھا رکن ڈی راجہ جو پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ وہ یہاں پر طلبہ کے لئے اظہار یگانگت کے لئے ائے ہیں۔

واقعات کا بی جے پی پر انہوں نے الزام عائد کیا ہے