جاپان کے عظیم تر ٹوکیو علاقے میں زلزلہ کی جھٹکوں سے زخمیوں کی تعداد 32تک پہنچی

,

   

جمعرات کی رات کوجاپان کی درالحکومت میں ایک طاقتور زلزلہ پیش آیاہے


ٹوکیو۔ذرائع ابلاغ کی جانب سے جمعہ کے روز دی گئی جانکاری کے مطابق جاپان کے عظیم تر ٹوکیو علاقے میں ایک طاقتور زلزلہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

کویڈو نیوز ایجنسی کے بموجب تین لوگوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جمعرات کی رات میں جاپان کی درالحکومت میں ایک طاقتور زلزلہ پیش آیاتھا۔ابتداء میں اس کی شدت 6.1کی تھی مگر اس میں 5.9تک کی کمی ائی تھی۔

جاپان ہر وقت زلزلوں کی زد میں رہنا والا علاقہ ہے‘ رنگ آف فائر جس کو کہاجاتا ہے۔

سال2011میں 9.0کی شدت کے جھٹکے اور اس کے بعد سونامی کے نتیجے میں 15000لوگ ہلاک ہوگئے تھے اور یہ فاکو شیما نیوکلیر پلانٹ آفات کی وجہہ بھی بنا تھا۔