جمعہ کے روز بارش نے گرمی سے کچھ حد تک دی راحت

,

   

محکمہ سمکیات کے عہدیداروں نے کہاکہ اشارہ دیا ہے کہ جنوبی‘ مغربی اور شمالی ہندوستان کے علاوہ آسام میں شدید بارش ہوگی۔

نئی دہلی۔ جمعہ کے روز مغربی او رمشرقی ہندوستان میں زوردار بار ش کے ساتھ مانسون کی آمد نے کچھ حد تک گرمی سے راحت پہنچائی ہے مگر مانسون کی تاخیر سے آمد کی وجہہ سے زراعت میں تاخیر ہوئی ہے اور بڑے پیمانے کے ذخائر بھی قحط سالی کاشکار ہوئے۔

ہندوستان میں جمعہ کے روز5.2ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے‘ جو عام بار ش 6.2ایم ایم سے کم ہے مگر ایک واضح یکم جون سے شروع ہونے والے اس سال کے موسم مانسون میں 40-45فیصد کی گرواٹ ائی ہے۔

سنٹرل انڈیا میں جہاں پر کسان مونگ پھلی‘ کپاس او ردیگر زراعت کے فصل لگانے کے لئے بارش کا بے چینی سے انتظا ر کررہے تھے‘ وہاں پر بارش کا اوسط16فیصد ماہ کے پہلے بیس دنوں میں 54فیصد کے مقابلہ 16فیصد کم رہا ہے۔

موسم کی شروعات میں عام بارش سے 38فیصد کمی کے باوجود جنوبی ہندوستان میں بار ش کا اوسط دیس فیصد رہا ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جمعرہ کے روز پیش ائی بارش پچھلے سال کے مقابلہ12فیصد کم تھی جس کے بعد فصل کے لئے پودے لگانے کے عمل میں اضافہ متوقع ہے

۔محکمہ سمکیات کے عہدیداروں نے کہاکہ اشارہ دیا ہے کہ جنوبی‘ مغربی اور شمالی ہندوستان کے علاوہ آسام میں شدید بارش ہوگی۔مذکورہ ایم ای ٹی محکمے کا کہنا ہے کہ مانسون کرناٹک او رمہارشٹر ا کے کچھ حصوں کے علاوہ آندھرا پردیش اور تاملناڈو کے تمام اضلاع اور تلنگانہ کے ساتھ مغربی بنگال کے زیادہ تر حصوں میں زیادہ اڈوانس رہے گا۔

اس کے علاوہ مانسون کی جنوبی چندی گڑھ اور اڈیشہ‘ مغربی بنگال اور جھارکھنڈ وبہار کے کچھ حصوں میں بھی آمد ہوئی ہے۔

ایسابھی کہاگیا ہے کہ حالات مذکورہ ریاست کے دیگر اضلاعوں میں بھی مانسون کی رسائی کے لئے بہتر ہیں جو اگلے کچھ دنوں میں ایسٹرن اترپردیش میں بھی داخل ہوگا۔