جموں کشمیر کانگریس قائدین کی کھڑگی سے ہوگی ملاقات‘ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر مشتمل تبادلہ خیال

,

   

ذرائع کے مطابق جموں کشمیر کانگریس قائدین کی قومی درالحکومت میں منگل کے روز پارٹی قیادت سے ملاقات مقرر ہے تاکہ 2024لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔


نئی دہلی۔ذرائع کے مطابق جموں کشمیر کانگریس قائدین کی قومی درالحکومت میں منگل کے روز پارٹی قیادت سے ملاقات مقرر ہے تاکہ 2024لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔ذرائع کے مطابق کانگریس صدر ملکارجن کھڑگی اور پارٹی کے دیگر قائدین بشمول راہول گاندھی‘ کے سی وینوگوپال بھی اس ملاقات میں موجود رہیں گے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ ارٹیکل 370کو جس انداز میں حکومت نے برخواست کیاہے اس سے وہ متفق نہیں ہے‘ جس سے جموں کشمیر کا خصوصی موقف ختم ہوگیاہے۔

ارٹیکل 370کو ختم کرنے کے عمل کے دوران جموں کشمیر کو جن دو مرکز کے زیر اقتدار علاقوں (یو ٹیز) میں تبدیل کردیاگیا ہے وہ سپریم کورٹ نے اگلے سال ستمبر تک اسمبلی انتخابات کرانے کا حکم دیاہے۔

کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے ایک پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ ”بڑے احترام کے ساتھ ارٹیکل370کو ہٹایاگیا ہے ہم اس سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم سی ڈبلیو سی کی اس قرارداد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ارٹیکل370اس وقت تک احترام کا مستحق ہے جب تک کہ اس میں ہندوستان کے ائین کے مطابق سختی سے ترمیم نہیں کی جاتی“۔

سپریم کورٹ کی ایک پانچ رکنی بنچ نے 11ڈسمبر کے روز متفقہ طورپر مرکزی حکومت کی جانب سے2019میں ائین کے ارٹیکل 370کو برخواست کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا‘ جس سے جموں کشمیر کا خصوصی موقف ختم ہوگیاہے‘ وہیں ارٹیکل 370کو”عبوری قانون“ ہونے کی طرف ایک اشارہ بھی دیا۔

مجوزہ سال کے ماہ اپریل اورمئی میں لوک سبھا انتخابات متوقع ہیں۔ کانگریس نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جموں کشمیر میں انڈیاالائنس کا حصہ ہیں۔